Updated: January 27, 2026, 5:01 PM IST
| Melbourne
ڈونالڈ بریڈمین کی وہ بیگی گرین کیپ، جو انہوں نے پہنی تھی، پیر (۲۶؍ جنوری) کو آسٹریلیا میں ہونے والی عوامی نیلامی میں ۴؍ لاکھ۶۰؍ ہزار آسٹریلوی ڈالر (۳؍ لاکھ ۱۹؍ ہزار امریکی ڈالر) میں فروخت ہوئی۔ یہ آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ کی پہنی ہوئی کسی بھی کیپ کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
گرین بیگی کیپ۔ تصویر:آئی این این
ڈونالڈ بریڈمین کی وہ بیگی گرین کیپ، جو انہوں نے پہنی تھی، پیر (۲۶؍ جنوری) کو آسٹریلیا میں ہونے والی عوامی نیلامی میں ۴؍ لاکھ۶۰؍ ہزار آسٹریلوی ڈالر (۳؍ لاکھ ۱۹؍ ہزار امریکی ڈالر) میں فروخت ہوئی۔ یہ آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ کی پہنی ہوئی کسی بھی کیپ کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
خریدار کی۵ء۱۶؍ فیصد فیس (۷۵۹۰۰؍ آسٹریلوی ڈالر) شامل کرنے کے بعد کیپ کی مجموعی قیمت ۵؍ لاکھ ۳۵؍ ہزار۹۰۰؍ آسٹریلوی ڈالر ہوتی ہے، جس نے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ پچھلا ریکارڈ بھی اسی سیریز (۴۸۔۱۹۴۷ء میں ہندوستان کے خلاف) کی ایک بیگی گرین کیپ کا تھا، جو ۲۰۲۴ءمیں ۴؍ لاکھ۷۹؍ہزار ۷۰۰؍ آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔ ڈونالڈ بریڈمین، جن کا۲۰۰۱ء میں ۹۲؍ سال کی عمر میں انتقال ہوا، نے یہ کیپ ہندوستان آل راؤنڈر سرِی رنگا واسودیو ’رنگا‘ سوہونی کو تحفے میں دی تھی۔ کیپ کے اندر یہ نام درج ہیں: ڈی جی بریڈمین اور ایس ڈبلیو سوہونای ۔
بریڈمین کے دور میں ہر سیریز کے لیے نئی بیگی گرین کیپ دی جاتی تھی جبکہ آج کے دور میں کھلاڑی کو صرف ٹیسٹ کے آغاز پر ایک ہی کیپ دی جاتی ہے۔ سوہونی کے خاندان نے اس کیپ کی حفاظت کی، یہاں تک کہ اسے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ سوہونی کا ۱۹۹۳ء میں۷۵؍ سال کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔خریدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے، تاہم یہ کیپ آسٹریلیا کے ایک میوزیم میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے:یوم جمہوریہ کے موقع پر’’بارڈر ۲‘‘ کی زبردست کمائی
لائیڈز آکشنرز اینڈ ویلیوئرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر لی ہیمز نے کہا کہ ’’یہ تین نسلوں تک تالے میں محفوظ رہی۔ اگر آپ خاندان کے فرد ہوتے تو آپ کو صرف ۱۶؍ سال کی عمر کے بعد پانچ منٹ کے لیے اسے دیکھنے کی اجازت ہوتی۔‘‘یہ سیریز اس لحاظ سے بھی خاص تھی کہ یہ ہندوستان کی ایک آزاد ملک کے طور پر پہلی سیریز تھی اور آسٹریلیا میں بریڈمین کی آخری سیریز بھی۔
یہ بھی پڑھئے:سعودی پرو لیگ: کرسٹیانو رونالڈو گول نہ کر سکے، پھر بھی النصر کی فتح
بریڈمین نے اس سیریز کو یادگار بنایا، ۷۱۵؍ رنز اسکور کیے، جن میں ان کی ۱۰۰؍ویں فرسٹ کلاس سنچری بھی شامل تھی، اور آسٹریلیا نے سیریز ۰۔۴؍ سے جیت لی۔ بریڈمین کو وسیع پیمانے پر کرکٹ کا سب سے عظیم بلے باز مانا جاتا ہے، جنہوں نے اپنے ۵۲؍ ٹیسٹ میچوں کے کریئر میں ۹۴ء۹۹؍ کی شاندار اوسط سے رنز بنائے۔