Updated: January 27, 2026, 4:02 PM IST
| Riyadh
سعودی پرو لیگ کے اہم میچ میں النصر نے التعاون کو سخت مقابلے کے بعد ۰۔۱؍گول سے شکست دے کر خطاب کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ النصر نے ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود الہلال اور اپنے درمیان پوائنٹس کا فرق کم کر کے صرف ۵؍کر دیا ہے۔سو
سادیو مانے۔ تصویر:آئی این این
سعودی پرو لیگ کے اہم میچ میں النصر نے التعاون کو سخت مقابلے کے بعد ۰۔۱؍گول سے شکست دے کر خطاب کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ النصر نے ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود الہلال اور اپنے درمیان پوائنٹس کا فرق کم کر کے صرف ۵؍کر دیا ہے۔الاول پارک میں کھیلے گئے اس میچ میں النصر نے شروع سے ہی کھیل پر غلبہ حاصل کیا، تاہم انہیں گول کرنے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول پہلے ہاف میں التعاون کے کھلاڑی محمد الدوسری کی جانب سے ہوا، جنہوں نے بدقسمتی سے گیند اپنے ہی جال میں پھینک دی۔ النصر کی یہ لیگ میں مسلسل تیسری فتح ہے، جس نے اسے الاہلی کے برابر لاکھڑا کیا ہے۔پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے لیے انفرادی طور پر یہ میچ کچھ خاص نہ رہا۔ان کا ایک گول آف سائیڈ کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا۔
انہوں نے ایک پنالٹی کی اپیل بھی کی جسے ریفری نے رد کر دیا۔التعاون کے گول کیپر میلسن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے رونالڈو کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا۔رونالڈو فی الحال ۱۶؍ گولز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، تاہم الاہلی کے ایوان ٹونی (۱۵؍ گولز) ان کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:دنیا میں قانون کی حکمرانی کے بجائے جنگل راج عام ہو رہا ہے: انتونیو غطریس
سینیگال کے اسٹار کھلاڑی سادیو مانے، جو حال ہی میں افریقن کپ آف نیشنز جیت کر واپس آئے ہیں، کا اسٹیڈیم میں شاندار استقبال کیا گیا۔ انہوں نے میچ میں بہترین کھیل پیش کیا۔الہلال کے گزشتہ میچ میں الریان کے خلاف ۱۔۱؍گول سے ڈرا ہونے کے بعد النصر کو سنہری موقع ملا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔النصر جمعہ کو الخلود کے خلاف میدان میں اترے گی، جبکہ ٹیبل ٹاپرز الہلال کا مقابلہ جمعرات کو فارم میں موجود القادسیہ سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:شویتا ترپاٹھی کا انکشاف، گولو گپتا نے ان کی تقدیر بدل دی
سیف فٹسال چیمپئن شپ: مالدیپ فاتح، خواتین کے مقابلوں میں بنگلہ دیش کی برتری
تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں کھیلی گئی پہلی سیف (ایس اے ایف ایف) فٹسال مینز چیمپئن شپ میں مالدیپ نے ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی، لیگ کی بنیاد پر کھیلے گئے اس ایونٹ میں مالدیپ کی ٹیم چھا گئی۔مالدیپ نے تمام ۶؍ میچز میں کامیابی حاصل کر کے۱۸؍ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اور خطاب اپنے نام کیا۔خواتین کے مقابلوں میں بنگلہ دیش کی برتری برقرار رہی۔بنگلہ دیش نے ۱۶؍پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اور چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔