Updated: January 27, 2026, 6:02 PM IST
| Edinbrough
اسکاٹ لینڈ نے نئے ہیڈ کوچ اوون ڈاکنز کی نگرانی اور رچی بیرنگٹن کی کپتانی میں ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ساتویں بار اس عالمی میلے میں شرکت کرے گی۔ افغان نژاد فاسٹ بولر زین اللہ احسان کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اسکاٹ لینڈ ٹیم۔ تصویر:آئی این این
اسکاٹ لینڈ نے نئے ہیڈ کوچ اوون ڈاکنز کی نگرانی اور رچی بیرنگٹن کی کپتانی میں ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ساتویں بار اس عالمی میلے میں شرکت کرے گی۔ افغان نژاد فاسٹ بولر زین اللہ احسان کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ حال ہی میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کھیلنے کے اہل قرار پائے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی ٹام بروس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ۳۴؍ سالہ بروس اس سے قبل نیوزی لینڈ (بلیک کیپس) کے لیے۱۷؍ ٹی ۲۰؍ میچ کھیل چکے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کی جگہ اس ٹورنامنٹ میں شامل ہوئی ہے۔اسکاٹ لینڈ کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ ویسٹ انڈیز (۷؍فروری، ایڈن گارڈنز- پہلا میچ)،انگلینڈ ،نیپال،اٹلی سے ہو گا۔کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ آف پرفارمنس اسٹیو اسنیل کا کہنا ہے کہ ٹیم برصغیر ( ہندوستان اور سری لنکا) کی کنڈیشنز میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور تیار ہے۔
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم :
کھلاڑی: رچی بیرنگٹن (کپتان)، ٹام بروس، میتھیو کراس، برادلی کری، اولیور ڈیوڈسن، کرس گریوز، ذین اللہ احسان، مائیکل جونز، مائیکل لیسک، فنلے میک کریتھ، برینڈن میک مولن، جارج منسی، سفیان شریف، مارک واٹ، برادلی وہیل۔ ٹریولنگ ریزرو: جیسپر ڈیوڈسن، جیک جارویس۔ نان ٹریولنگ ریزرو: میکنزی جونز، کرس میک برائیڈ، چارلی ٹیئر۔
یہ بھی پڑھئے:یوم جمہوریہ کے موقع پر’’بارڈر ۲‘‘ کی زبردست کمائی
آئی سی سی ویمنز ٹی۲۰؍ رینکنگ: بنگلہ دیشی خواتین کی بڑی چھلانگ
بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ ٹیم، جو نیپال میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کوالیفائر میں اب تک ناقابلِ شکست ہے، رینکنگ میں بھی چھا گئی ہے۔ اس عمدہ کارکردگی کی بدولت کئی کھلاڑیوں نے اپنی پوزیشنز میں نمایاں بہتری کی ہے۔ ایونٹ میں ۱۵۶؍ رنز کے ساتھ دوسری ٹاپ اسکورر رہنے والی شرمین اختر نے ۲۲؍ درجے ترقی پائی ہے اور اب وہ مشترکہ طور پر ۳۵؍ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔ انہوں نے امریکہ اور آئرلینڈ کے خلاف نصف سنچریاں اسکور کیں۔
یہ بھی پڑھئے:سعودی پرو لیگ: کرسٹیانو رونالڈو گول نہ کر سکے، پھر بھی النصر کی فتح
آئرلینڈ کی کپتان گیبی لیوس ایک درجے بہتری کے ساتھ ۱۵؍ویں اور نیدرلینڈز کی سٹیر کالس ۶؍ درجے ترقی کے ساتھ ۴۸؍ ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔ بنگلہ دیشی اسپنر رابعہ خان، جنہوں نے کوالیفائر کے ۴؍ میچوں میں ۷؍ وکٹ حاصل کئے، ایک درجہ بہتری کے ساتھ اب دنیا کی۱۴؍ ویں بہترین بولر بن گئی ہیں۔فہیمہ خاتون ۶؍درجے ترقی کے ساتھ اب وہ ۳۰؍ویں نمبر پر براجمان ہیں۔