• Sat, 19 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دراوڑ اور سہواگ کی بدولت انڈیاانڈر۔۱۹؍ٹیم نے آسٹریلیا کو ہرادیا

Updated: September 19, 2026, 11:52 AM IST | Agency | Rajkot

یش وردھن چوہان (۵۴؍رن/ ۲؍ وکٹیں)، انوے  دراوڑ (۳۸) اور آریہ ویر سہواگ (۲۸) کی شاندار کارکردگی کی بدولت انڈین انڈر ۔۱۹؍ ٹیم نے بارش سے متاثرہ پہلے یوتھ ون ڈے میچ میں آسٹریلیا انڈر ۔۱۹؍ ٹیم کو ۷؍ رنوں سے شکست دے دی۔

India Under-19 team players Aryavir Sehwag (right) and Anvay Dravid. Photo: INN
انڈیا انڈر۔۱۹؍ٹیم کے کھلاڑی آریہ ویر سہواگ(دائیں)اور انوے دراوڑ۔ تصویر: آئی این این

یش وردھن چوہان (۵۴؍رن/ ۲؍ وکٹیں)، انوے  دراوڑ (۳۸) اور آریہ ویر سہواگ (۲۸) کی شاندار کارکردگی کی بدولت انڈین انڈر ۔۱۹؍ ٹیم نے بارش سے متاثرہ پہلے یوتھ ون ڈے میچ میں آسٹریلیا انڈر ۔۱۹؍ ٹیم کو ۷؍ رنوں سے شکست دے دی۔۱۸۳؍ رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیا کے لئے نیل پٹیل اور ہیڈن باربولاوک کی جوڑی نے پہلی وکٹ کیلئے ۵۸؍رن جوڑ کر اچھی شروعات کی۔ساتویں اوور میں چوہان نے ہیڈن (۴۵) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔

یہ بھی پڑھئے:جمائیکا کنگز مین کی ۹؍وکٹوں سے فتح، معاذ صداقت کی سنچری

اس کے بعد ۱۱؍ ویں اوور میں چوہان نے نیل پٹیل (۴۰) کو بھی اپنا شکار بنا لیا۔ جیڈ ہولک (۲۵) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان جیک ساسنیک نے ۲۷؍گیندوں پر ۶؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگاتے ہوئے ۵۵؍ رنوں کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش کی۔ ۱۹؍ ویں اوور کی پانچویں گیند پر چگورپتی وینکٹا نے ساسنیک کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی میچ جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ آخری اوورز میں ہندوستانی گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کے آگے آسٹریلیا کے بلے باز ۷؍ وکٹوں پر ۱۷۵؍ رن ہی بنا سکے اور ان کی ٹیم مقابلہ ۷؍ رنوں سے ہار گئی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی انڈر ۔۱۹؍ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے یش وردھن چوہان نے ۳۴؍گیندوں پر ۵؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگاتے ہوئے ۵۴؍رنوں کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ انوے دراوڑنے ۱۸؍ گیندوں پر ۲؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگاتے ہوئے ۳۸؍ رن بنائے۔ آریہ ویر سہواگ نے ۲۶؍ گیندوں پر ۵؍ چوکے لگاتے ہوئے ۲۸؍ رن بنائے۔ انوے دراوڑ  اور یش وردھن چوہان کے درمیان ۳۴؍گیندوں پر ۶۹؍رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ وہیں کُشاگر اوجھا (۱۶)، کپتان لکشے رائے چندانی (۱۵) اور ارجن راجپوت (۱۵) نے اہم تعاون دیا۔ بارش کی وجہ سے میچ کو ۲۰۔۲۰؍اوور کا کر دیا گیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے ۶؍ وکٹوں پر ۱۸۲؍ رنوں کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسپینسر گرین اور ایلی برین کو ۲۔۲؍ وکٹیں ملیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK