Inquilab Logo Happiest Places to Work

مصر کے کوچ کی محمد صلاح سے اختلافات کی خبروں کی تردید

Updated: June 21, 2026, 10:19 PM IST | New York

مصر کے کوچ حسام حسن نے ٹیم کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کیمپ میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے ۔

Salah.Photo:X
محمد صلاح۔ تصویر:ایکس

مصر کے کوچ حسام حسن نے ٹیم کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کیمپ میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے اور تمام کھلاڑی مکمل پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
گروپ جی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسام حسن نے کہا کہ محمد صلاح ٹیم کے لیے انتہائی اہم کھلاڑی ہیں، لیکن اسکواڈ میں شامل تمام ۲۶؍ فٹبالرز یکساں اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’میرے ساتھ کام کرنے والا ہر کھلاڑی جانتا ہے کہ میں سب کے ساتھ پیشہ ورانہ انداز میں پیش آتا ہوں۔ میرے نزدیک کوئی پسندیدہ کھلاڑی نہیں ہے۔۳۴؍سالہ محمد صلاح نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے میں نو گول اسکور کیے تھے اور بلجیم  کے خلاف پہلے میچ میں امام عاشور کے گول میں معاونت بھی فراہم کی تھی۔ سیئٹل میں کھیلا گیا یہ مقابلہ ۱۔۱؍گول  سے برابر رہا تھا، جس میں صلاح کو ۷۶؍ویں منٹ میں تبدیل کر کے نوجوان اسٹرائیکر حمزہ عبدالکریم کو میدان میں اتارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ :سویڈن کوہرا کر نیدرلینڈز گروپ ایف میں سرفہرست


صلاح کو تبدیل کیے جانے کے بعد بعض حلقوں میں اختلافات کی قیاس آرائیاں سامنے آئیں، تاہم حسام حسن نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد صلاح ایک باصلاحیت، نظم و ضبط کے پابند اور دوسروں کے لیے مثال بننے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’اگر وہ میچ شروع کریں یا بعد میں تبدیل کر دیے جائیں تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔ ایک کھلاڑی کے طور پر یہ ان کے کردار کا حصہ ہے۔ میں ہمیشہ ٹیم اور قومی مفاد کو ترجیح دیتا ہوں۔‘‘
کوچ نے مزید کہا کہ محمد صلاح ان کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور ٹیم کے سب سے زیادہ منظم اور ذمہ دار کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق صلاح کل کے میچ میں بھی مثبت کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:فادرز ڈے : بالی ووڈ کی ریئل لائف باپ بیٹی کی جوڑیاں


فیفا ورلڈ کپ: جاپان نے تیونیشیا کو ۱۔۴؍گول سے ہرایا
 جاپان نے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ اے مقابلے میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونیشیا کو۰۔۴؍گول سے شکست دی۔ اس شاندار جیت کے ساتھ جاپان ناک آؤٹ مرحلے کے کافی قریب پہنچ گیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کے ۱۰۰۰؍ ویں میچ میں، جاپان نے ورلڈ کپ میں اپنی سب سے بڑی جیت حاصل کی اور ورلڈ کپ میچ میں چار گول کرنے والا پہلا اے ایف سی ملک بن گیا۔

 


جاپان کے ڈائچی کاماڈا نے چوتھے منٹ میں ورلڈ کپ میں جاپان کا اب تک کا سب سے تیز ترین گول کر کے شروعات کی۔ انہوں نے کیٹو ناکامورا کے کراس کو قریب سے گول میں بدلا۔ ایاسے اوئیدا نے آدھے گھنٹے کے کھیل کے بعد گول کی طرف ایک لو ڈرائیو کے ساتھ جاپان کی برتری کو دگنا کر دیا، جس سے ہاف ٹائم تک اسکور۰۔۲؍گول  ہو گیا۔ ہروے رینارڈ تیونس  کی قسمت نہیں بدل سکے اور جونیا ایتو نے ۶۹؍ ویں منٹ میں شاندار فنش کے ساتھ اسکور ۰۔۳؍گول کر دیا، جبکہ اوئیدا نے ۸۳؍ ویں منٹ میں ایک لوپنگ ہیڈر سے تاریخی چوتھا گول کر کے جیت یقینی کر لی۔ اس ہار کے ساتھ تیونیشیا ۲۰۲۶ء ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا، جبکہ جاپان گروپ اے میں نیدرلینڈز کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK