Inquilab Logo

الیگزینڈرووانے سواتیک کو شکست دے دی

Updated: March 27, 2024, 10:38 AM IST | Agency | Miami

روسی ٹینس کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈرووا نے میامی اوپن راؤنڈ آف ۱۶؍کے خواتین کے سنگلز میچ میں دنیا کی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا سواتیک کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جبکہ تھرڈ سیڈیڈ کوکوگف کو کیرولین گارشیا نے۳۔ ۶، ۶۔ ۱، ۲۔ ۶؍ سے شکست دی۔

Caroline Garcia defeated Coco Gough. Photo: INN
کیرولین گارشیا نے کوکو گف کو شکست دی ۔ تصویر : آئی این این

روسی ٹینس کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈرووا نے میامی اوپن راؤنڈ آف ۱۶؍کے خواتین کے سنگلز میچ میں دنیا کی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا سواتیک کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جبکہ تھرڈ سیڈیڈ کوکوگف کو کیرولین گارشیا نے۳۔ ۶، ۶۔ ۱، ۲۔ ۶؍ سے شکست دی۔ پیر کو کھیلے جانے والے میچ میں الیگزینڈرووا نے پولینڈ کی کھلاڑی سواتیک کو۴۔ ۶، ۲۔ ۶؍ سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی الیگزینڈرووا ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ میچ کے دوران الیگزینڈرووا نے ۳؍ بار ایگا سواتیک کی سروس بریک کی۔ خواتین کے ایک اور سنگلز میچ میں امریکہ کی جیسیکا پیگولا نے پیر کی رات چوتھے راؤنڈ میں ہم وطن ایما ناوارو پر۶۔ ۷، ۳۔ ۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔ پیگولا کا مقصد مسلسل تیسری بار سیمی فائنل تک رسائی کرنا ہے۔ میچ جیتنے کے بعد پیگولا نے کہا کہ میں نے جو کیا وہ بہترین تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت سخت اور فلیٹ شاٹ مارتی ہوں اور جب مجھے موقع ملتا ہے تو میں سمت بدلنے کی کوشش کرتی ہوں۔ مردوں کے زمرے میں ٹاپ سیڈ یڈکارلوس الکاراز نے گیل مونفلس کو۴۔ ۶، ۲۔ ۶؍ سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ الکاراز کا اگلا مقابلہ لورینزو میوسیٹی سے ہوگا جنہوں نے بین شیلٹن کو۴۔ ۶، ۶۔ ۷؍ سے شکست دی۔ مردوں کے دیگر میچوں میں الیگزینڈر زیوریو نے کرسٹوفر یوبینکس کو۶۔ ۷، ۳۔ ۶؍ سے اور ۹؍ ویں سیڈ ایلکس ڈی مینور نے جان لینارڈ اسٹرف کو۶۔ ۷، ۴۔ ۶؍ سے شکست دی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK