Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’شوٹنگ لیگ سے ہندوستانی نشانہ بازوں کو فائدہ پہنچےگا‘‘

Updated: June 13, 2025, 4:20 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کی پہلی شوٹنگ لیگ پر نشانہ باز ایلاوینل والاریون نے خوشی کا اظہار کیا۔

Marksman Elavenil Valarivan. Photo: INN
نشانہ باز ایلاوینل والاریون۔ تصویر: آئی این این

نیشنل رائفل اسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) کے ذریعے شروع کی گئی پہلی شوٹنگ لیگ آف انڈیا (ایس ایل آئی) کیلئے پورے ملک میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ میونخ میں آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں کانسے کا تمغہ جیت کر سرخیوں میں آنے والی ہندوستانی رائفل شوٹر ایلاوینل والاریون نے ایس ایل آئیکے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔ 
  واضح رہے کہ ایس ایل آئی کا پہلا سیزن ۲۰؍ نومبر سے ۲؍دسمبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پسٹل (۱۰؍میٹر، ۲۵؍میٹر)، رائفل (۱۰؍میٹر، ۵۰؍میٹر۳؍ پوزیشن) اور شاٹ گن (ٹریک اور اسکیٹ) میں مخلوط ٹیم ایونٹس ہوں گے، جیسا کہ نیشنل رائفل اسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی)کی تکنیکی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے۔ مقابلے میں کُل ۶؍ سے ۸؍ ٹیمیں حصہ لیں گی اور لیگ مرحلے میں انہیں ۲؍ گروپ میں تقسیم کیا جائے گا۔ منتخب کھلاڑیوں کو ۴؍ سطحوں ایلیٹ چمپئن، ورلڈ ایلیٹ، نیشنل چمپئن اور جونیئر و یوتھ چمپئن شپ میں تقسیم کیا جائے گا، تاکہ تجربہ کار اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کا امتزاج دستیاب ہو سکے۔ 
یہ کھیل کو بدلنے والا لمحہ ہے
  ایلاوینل والاریونایلاوینل جنہوں نے ۶۳۵ء۹؍کے اسکور کے ساتھ ایک نیا قومی اہلیتی ریکارڈ بنایا، نے کہا’’ یہ کھیل کو بدلنے والا لمحہ ہے کیونکہ یہ ایسا کچھ ہے جو ہمارے کھیل میں پہلی بار ہو رہا ہے اور میں واقعی اس کیلئے بہت پُرجوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہر ایتھلیٹ لیگ کے تعلق سے پُرجوش ہو گا۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’لیگ میں مقابلے کی سطح بہت اونچی ہونے والی ہے اور اس سے ہمیں مدد ملے گی جب ہم متحد ہو کر دوسرے ممالک کے خلاف مقابلہ کریں گے۔ یہ واقعی ایک مسابقتی ماحول ہوگا اور تمام ایتھلیٹ کے لئے ایک اچھا حوصلہ افزائی کا باعث ہو گا۔ ‘‘ 
 غیر ملکی نشانے بازوں کی شرکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایلاوینل نے کہا’’میں ہمیشہ دوسرے ایتھلیٹ سے سیکھنے کیلئے بے تاب رہی ہوں اور یہ لیگ دوسرے ایتھلیٹ کی جانب سے کئے جانے والے کام کو شامل کرنے کا ایک شاندار موقع ہو گا۔ ایک ٹیم میں ہونے سے آپ ان نظریات کو آسانی سے شیئر کر پائیں گے۔ نوجوان ایتھلیٹ، نئے ایتھلیٹ یقیناً سینئر ایتھلیٹ سے بہت کچھ سیکھیں گے۔ میں بھی دیگر تمام ایتھلیٹ سے سیکھنے کیلئے پُرجوش ہوں۔ ‘‘۲؍ بار کی اولمپین کا خیال ہے کہ ایس ایل آئی کھیل کو بہت فروغ دے گی اور نشانہ بازی کو مزید پہچان دلانے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا’’لیگ یقیناً عام لوگوں میں ایک کھیل کے طور پر نشانہ بازی کو بہت فروغ دے گی۔ جب لیگ کھیل کے حقیقی سیٹ اپ کو پیش کرتی ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کیلئے کھیل سے جڑنا آسان ہو گا اور امید ہے کہ مزید ایتھلیٹ پیشہ ورانہ طور پر کھیل کو اپنائیں گے۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا، "چونکہ یہ اتنے بڑے پیمانے پر ہونے جا رہا ہے اور ہماری ٹیم میں غیر ملکی ایتھلیٹ ہوں گے، اس لئےمجھے لگتا ہے کہ یہ یقیناً ان نوجوان بچوں تک پہنچے گا جو اس کھیل کے تئیں پُرجوش ہیں، کھیل سیکھنا چاہتے ہیں، اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK