• Wed, 26 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایمی ایوارڈز: دلجیت دوسانجھ اور امتیاز علی ’’ایمی ‘‘ سے محروم

Updated: November 25, 2025, 4:05 PM IST | New York

انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز ۲۰۲۵ء: دلجیت دوسانجھ اور امتیاز علی کو انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں اپنی فلم ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ میں ان کے کردار کے لیے بہترین اداکار کے زمرے میں نامزد کیا گیا تھا تاہم، دلجیت دوسانجھ اور پوری فلم تقریب کے فاتحین سے محروم رہے۔

Diljith Dosanjh.Photo:PTI
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر:پی ٹی آئی

 دلجیت دوسانجھ اور پرینیتی چوپڑا کی فلم ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ کو انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز ۲۰۲۵ء میں مایوسی ہاتھ لگی۔ نیویارک شہر میں پیر کی رات دیر گئے منعقدہ تقریب میں دلجیت دوسانجھ بہترین اداکار کی ٹرافی جیتنے میں ناکام رہے، جب کہ یہ فلم بھی بہترین ٹی ویز اور موویززمرے میں ہار گئی۔ مزید برآں، اس بین الاقوامی ایمی ایوارڈز میں کسی ہندوستانی کو ایوارڈ نہیں ملا۔ یہ فلم ۸۰ءکی دہائی کے مشہور پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر مبنی تھی۔ اسے امتیاز علی نے ڈائریکٹ کیا تھا اور پرینیتی چوپڑا نے چمکیلا کی بیوی امرجوت کا کردار ادا کیا تھا۔
 فلم اور دلجیت کی ایمی ایوارڈ کی نامزدگیوں پر امتیاز علی نے کہاتھا کہ ’’یہ فلم دلجیت دوسانجھ کے بغیر نہیں بن سکتی تھی۔  مجھے بہت خوشی ہے کہ انہیں بہترین اداکار کی زمرے  میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔‘‘خیال رہے کہ ۵۳؍ویں بین الاقوامی ایمی ایوارڈز ۲۰۲۵ء پیر کو نیویارک شہر، امریکہ  میں رات گئے منعقد ہوئے۔
 دلجیت دوسانجھ اور پرینیتی چوپڑا کا طاقتور بائیوگرافیکل ڈرامہ ’امر سنگھ چمکیلا‘ ایک بھی ایوارڈ جیتنے میں ناکام رہا۔ دلجیت کو بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا تھا  اور خود فلم کو بہترین ٹی وی منی مووی/منی سیریز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ فلم دونوں ایوارڈز سے محروم رہی۔ دریں اثنا، اس سال کے ایونٹ میں ہندوستان کا ہاتھ خالی رہا۔دلجیت دوسانجھ ہسپانوی اداکار سے ہار گئے۔بہترین اداکار کے زمرے میں   فلم ’’آئی ایڈکٹ‘‘ کے اداکار اوریئل پلا ان یو کو ملا۔   بہترین ٹی وی مووی/منی سیریز کے زمرے میں  برطانوی سیریز ’’لوسٹ بوائز اینڈ فیریز‘‘ نے ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ پر کامیابی حاصل کی۔ فلم ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ کو بین الاقوامی سطح پر خوب سراہا گیا۔
بین الاقوامی ایمی ایوارڈز ۲۰۲۵ء کے فاتحین کی مکمل فہرست 
آرٹس پروگرامنگ ایوارڈ: ریوچی ساکاموٹو: لاسٹ ڈے
بہترین اداکارہ: اینا میکسویل مارٹن (ان ٹل آئی کل یو)
بہترین شارٹ فارم سیریز: لا میڈیاٹرائس (میڈییٹر)
کرنٹ افیئر ایمیز: ڈسپیچ : کِل زون: انسائڈ غزہ
کھیلوں کی بہترین دستاویزی فلم: اٹس آل اوور : دی کس ڈیٹس چینج دی اسپینش فٹبال
نیوزایمی: غزہ،سرچ آف لائف (قطر)،الجزیرہ عربی پروگرامز ڈائریکریٹ
بہترین ٹی وی مووی/منی سیریز:لوسٹ بوائزاینڈ فیریز
بہترین نان اسکرپٹڈ انٹرٹینمنٹ: شاؤلن  ہیروز: ڈنمارک 
کامیڈی: لڈوِگ (برطانیہ)
ڈاکیومینٹر فلم: ہیل جمپر (برطانیہ)
ڈرامہ سیریز: رائیول (برطانیہ)
کڈ:اینی میشن: بلیو (آسٹریلیا)
کڈ:فیکچول اور انٹرٹینمنٹ: آؤف فرٹزس اسپرن،   کڈ: لائیو ایکشن: فالن (برطانیہ)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK