عرب میڈیا کے مطابق فٹبالر محمد صلاح کے اس اعلان کے بعد کلب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صلاح نے شائقین کے احترام اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے بروقت اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
EPAPER
Updated: March 25, 2026, 6:10 PM IST | Liverpool
عرب میڈیا کے مطابق فٹبالر محمد صلاح کے اس اعلان کے بعد کلب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صلاح نے شائقین کے احترام اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے بروقت اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
انگلش پریمیئر لیگ کلب لیورپول کے مصری اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سیزن کے اختتام پر کلب چھوڑ دیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق فٹبالر محمد صلاح کے اس اعلان کے بعد کلب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صلاح نے شائقین کے احترام اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے بروقت اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
۳۳؍سالہ مصری فٹبالر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ لیورپول اِن کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے اور وہ اس کلب، شہر اور مداحوں سے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے ساتھ جیتے گئے لمحات اور مشکل اوقات ہمیشہ یاد رہیں گے۔ واضح رہے کہ محمد صلاح ۲۰۱۷ء میں اطالوی کلب اے ایس روما سے لیورپول میں شامل ہوئے تھے اور جَلد ہی اِن کا کلب کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے لگا تھا۔ اِن کی موجودگی میں لیورپول نے۲؍ پریمیئر لیگ ٹائٹل، یوئیفا چیمپئن لیگ، فیفا کلب ورلڈ کپ، یوئیفا سُپر کپ، ایف اے کپ، 2 لیگ کپ اور کمیونٹی شیلڈ جیتی۔
یہ بھی پڑھئے:’’آخری سپر اسٹار‘‘ کا تصور غلط ہے: عامر خان
صلاح نے لیورپول کے لیے ۴۳۵؍ میچز میں ۲۵۵؍ گول اسکور کیے اور کلب کے تیسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے۔ اُنہوں نے 4 مرتبہ پریمیئر لیگ گولڈن بوٹ بھی اپنے نام کی۔ عرب میڈیا کے مطابق محمد صلاح کو سعودی پرو لیگ کلبز کی جانب سے ممکنہ منتقلی کی پیشکشوں سے بھی جوڑا جا رہا ہے تاہم ان کے اگلے کلب کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جنوبی افریقہ کا ٹی۲۰؍ سیریز پر قبضہ، پانچویں میچ نیوزی لینڈ سے جیت لیا
انٹوئین گریزمین کااورلینڈو سٹی سے۲؍ سالہ معاہدہ
فرانس کے فٹبالرانٹوئین گریزمین اور امریکی کلب اورلینڈو سٹی کے درمیان ۲؍ سالہ معاہدہ طے پاگیا ہے ، جس کے تحت وہ ۲۸۔۲۰۲۷ء سیزن تک ٹیم کا حصہ رہیں گے جبکہ کلب کے پاس مزید ایک سال کی توسیع کا اختیار بھی موجود ہوگا۔امریکی خبر رساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق اورلینڈو سٹی نے کہا ہے کہ انطوان گریزمین کے ساتھ یہ معاہدہ طبی معائنے، انٹرنیشنل ٹرانسفر سرٹیفکیٹ اور پی ون ویزا کے اجرا سے مشروط ہے۔ گریزمین موجودہ سیزن اپنے ہسپانوی کلب اٹلیٹیکو میڈرڈ کے ساتھ مکمل کریں گے اور۱۳؍ جولائی کو اورلینڈو سٹی کو جوائن کریں گے۔گریزمین نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے کیریئر کے نئے مرحلے کا آغاز کرنے پر پُرجوش ہیں۔