جنوبی افریقہ نے ہاگلے اوول میں کھیلے جانےوالے پانچویں ٹی۲۰؍ میچ میں نیوزی لینڈ کو ۳۳؍ رنز سے شکست دے کر نہ صرف یہ میچ جیتا بلکہ ۲۔۳؍ سے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔
EPAPER
Updated: March 25, 2026, 3:59 PM IST | Wellington
جنوبی افریقہ نے ہاگلے اوول میں کھیلے جانےوالے پانچویں ٹی۲۰؍ میچ میں نیوزی لینڈ کو ۳۳؍ رنز سے شکست دے کر نہ صرف یہ میچ جیتا بلکہ ۲۔۳؍ سے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔
جنوبی افریقہ نے ہاگلے اوول میں کھیلے جانےوالے پانچویں ٹی۲۰؍ میچ میں نیوزی لینڈ کو ۳۳؍ رنز سے شکست دے کر نہ صرف یہ میچ جیتا بلکہ ۲۔۳؍ سے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔ نیوزی لینڈ کو اس میچ اور سیریز جیتنے کے لیے ۱۸۸؍رنز کا ہدف ملا تھا۔ بڑے ہدف کے دباؤ اور جنوبی افریقہ کی مضبوط بولنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر نے توقع کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی۔ اچھی شروعات نہ ملنے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کبھی بھی جیت کی طرف نہ بڑھ سکی اور ۲۰؍ اوورز میں ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر صرف ۱۵۴؍ رنز بنا سکی۔
South Africa complete a 3-2 series win with a neat all-round performance in the decider against New Zealand 👏
— ICC (@ICC) March 25, 2026
📝: https://t.co/9F2BuR3aUT pic.twitter.com/Xdwr100CQo
کیوی ٹیم کے لیے بیوون جیکبز نے ۱۹؍ گیندوں پر۳؍ چھکوں اور ۲؍ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ ۳۶؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ ٹام رابنسن نے ۲۵؍ اور ڈین کلیور نے ۲۲؍ رنز بنائے۔ کپتان جمی نیشام نے ۲۴؍ رنز جوڑے۔ جنوبی افریقہ کے لیے جیرالڈ کویٹزی، اوٹنیل بارٹمن، اور ویان مولڈر نے۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ کپتان کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھئے:کرتیکا کامرا نے’’مٹکا کنگ‘‘ کے کردار کی جھلک پیش کی
اس سے پہلے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے اترنے والی جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹونی ڈی جارجی ۱۲؍ رنز بنا کر پہلے وکٹ کی شکل میں ۲۱؍ کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے وکٹ کے لیے ویان مولڈر اور روبن ہرمن نے ۵۵؍ رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مضبوطی دی۔ مولڈر ۲۹؍ گیندوں پر۲؍ چوکوں اور۲؍ چھکوں کی مدد سے۳۱؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے وکٹ کے لیے وکٹ کیپر بیٹسمین کونر ایسٹراہوزن نے رابن ہرمن کے ساتھ ۴۹؍ رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹیم کا اسکور جب ۱۲۵؍رن تھا، ہرمن ۳۱؍ گیندوں پر ۳۹؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے:آر سی بی کے نئے مالک کپتان رجت پاٹیدار کے ساتھ کھیل چکے ہیں
ایسٹراہوزن اور ڈین فورسٹر نے چوتھے وکٹ کے لیے ۲۷؍ گیندوں پر ۶۱؍رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ ایسٹراہوزن ۳۳؍ گیندوں پر۶؍ چھکوں اور ۵؍ چوکوں کی مدد سے ۷۵؍رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فورسٹر ۱۳؍ گیندوں پر ۲۱؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ نے ۴؍وکٹوں کے نقصان پر ۱۸۷؍ رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر پہلی بار ٹی۲۰؍ سیریز جیتی ہے۔