کپتان ہیری بروک کی دھواں دار بیٹنگ اور عادل رشید کی تباہ کن گیندبازی کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میچ میں ۶۵؍ رن سے شکست دے کر سیریز میں۰۔۱؍کی برتری حاصل کرلی۔
EPAPER
Updated: October 20, 2025, 6:18 PM IST | Christchurch
کپتان ہیری بروک کی دھواں دار بیٹنگ اور عادل رشید کی تباہ کن گیندبازی کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میچ میں ۶۵؍ رن سے شکست دے کر سیریز میں۰۔۱؍کی برتری حاصل کرلی۔
کپتان ہیری بروک کی دھواں دار بیٹنگ اور عادل رشید کی تباہ کن گیندبازی کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میچ میں ۶۵؍ رن سے شکست دے کر سیریز میں۰۔۱؍کی برتری حاصل کرلی ۔ پوری میزبان کیوی ٹیم۲۳۷؍ رن ہدف کے تعاقب میں ۱۸؍ ویں اوور میں۱۷۱؍رن بناکر آئوٹ ہوگئی ۔انگلینڈ کے فل سالٹ ۸۵؍رن اور کپتان ہیری بروک۷۸؍رن کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
کپتان ہیری بروک کو۳۵؍گیندوں پر دھواں دار۷۸ ؍ رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مشیل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ۲۰؍ اوورس میں۴؍ وکٹ کے نقصان پر۲۳۶؍ رن اسکور کیے۔
Hitting doesn`t get much more brutal than that! 💪@Harry_Brook_88 🤝 @PhilSalt1 pic.twitter.com/BuvHIAQjaD
— England Cricket (@englandcricket) October 20, 2025
انگلینڈ کے فل سالٹ ۸۵؍رن اور کپتان ہیری بروک۷۸؍ رن کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ٹام بنٹن نے ناٹ آؤٹ ۲۹؍رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے دو جبکہ جیکب ڈفی اور مائیکل بریسویل نے ایک،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم ۲۳۷؍ رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم ۱۸؍ ویں اوور میں۱۷۱؍رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔
ٹم سیفرٹ ۳۹؍رن،کپتان مشیل سینٹنر۳۶؍رن اور مارک چیپمین۲۸؍ رن بناسکے۔ انگلینڈ کے عادل رشید نے۴؍رن جبکہ لیوک ووڈ،برائیڈن کارس اور لیام ڈاسن نے ۲۔۲؍ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یوں انگلینڈ نے دوسرے ٹی ۲۰؍میچ میں کیوی ٹیم کو ۶۵؍ رن سے ہرا کر سیریز میں۰۔۱؍ کی برتری حاصل کرلی ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ۲۰؍ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے جیمس نیشام نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
یہ بھی پڑھئے:اسپینش لالیگا: ریئل میڈرڈ نے گیٹافےکو سخت مقابلے کے بعد ہرا دیا
ہیری بروک نے ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل کرکٹ میں ۱۰۰۰؍ رن مکمل کرلیے۔ ہیگلے اوول میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران ہیری بروک نے صرف۳۵؍ گیندوں پر ۷۸؍ رن بنائے جس میں ۶؍چوکے اور۵؍ چھکے شامل تھے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے یہ سنگ میل اپنے۵۱؍ ویں ٹی ۲۰؍ میچ میں حاصل کیا، اس کارکردگی کے ساتھ وہ ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں ۱۰۰۰؍ رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے۱۰؍ویں بلے باز بن گئے۔ انگلینڈ کے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر جوز بٹلر سرفہرست ہیں جنہوں نے۱۴۳؍ میچوں میں ۳۸۶۹؍ رنز اسکور کیے، ایون مورگن ۱۱۵؍ میچ میں ۲۴۵۸؍ رن کے ساتھ دوسرے اور ایلکس ہیلز ۷۵؍ میچ میں ۲۰۷۴؍ رن بناکر تیسرے نمبر پر ہیں۔