Inquilab Logo

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ٹی ۲۰؍ میچ میں۲۷؍ رن سے شکست دی

Updated: March 19, 2024, 10:09 PM IST | Dunedin

کپتان ہیتھر نائٹ کی۶۳؍ رن کی نصف سنچری اور اس کے بعد عمدہ گیند بازی کے دم پرانگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں نیوزی لینڈ کو۲۷؍ رن سے شکست دی

England Women Players. Photo:INN
انگلینڈ کی خواتین کھلاڑی۔ (تصویر:آئی این این)

کپتان ہیتھر نائٹ کی۶۳؍ رن کی نصف سنچری اور اس کے بعد عمدہ گیند بازی کے دم پرانگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں نیوزی لینڈ کو۲۷؍ رن سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۱؍ کی برتری حاصل کرلی ہے۔۱۶۱؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اوراس نے پہلے ہی اوور میں ایزی گیج کا وکٹ گنوا دیا۔ وہ اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکیں۔ اس کے بعد کپتان سوزی بیٹس اور جارجیا پلمر کی جوڑی نے دوسرے وکٹ کیلئے ۵۹؍ رن  جوڑے۔ جارجیا پلمر۲۱؍رن اور میڈی گرین ۸؍رن کے ذاتی اسکور پر رن ​​آؤٹ ہوئیں۔ بیٹس  ۵۱؍ گیندوں پر۶۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ بروک ہالیڈے۲۷؍ اور جیس کیر۸؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کی سخت گیند بازی کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۵؍ وکٹوں پر صرف۱۳۵؍ رن بنا سکی اور۲۷؍ رن سے میچ ہار گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے لارین بیل نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ سارہ گلین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کے سلامی بلے باز نے پہلے وکٹ کیلئے ۲۷؍ رن  جوڑے۔ انگلینڈ کو پہلا جھٹکا ۵؍ویں اوور میں ٹیمی بیومونٹ ۱۵؍ رن کی صورت میں لگا۔ صوفیہ ڈنکلے ۸؍ ویں اوور میں ۳۲؍ رن بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے بعد ہیتھر نائٹ اور مایا بشیئر کی جوڑی نے تیسرے وکٹ کیلئے ۹۱؍ رن کی شراکت قائم کرکے اسکور کو ۱۵۲؍رن تک پہنچادیا۔ نائٹ نے۳۹؍ گیندوں پر ۸؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۶۳؍ رن بنائے۔ بشیئر۴۰؍ گیندوں پر۴۳؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ایمی جونس ۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ انگلینڈ نے مقررہ۲۰؍ اوور میں۴؍ وکٹ پر۱۶۰؍ رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس کیر، فران جوناس اور لیا تاہوہو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK