Inquilab Logo

روٹ کی سنچری سے انگلینڈ مضبوط، آکاش دیپ نے جلوہ بکھیرا

Updated: February 24, 2024, 10:45 AM IST | Agency | Ranchi

مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ کی۱۰۶؍ رن کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ۷؍ وکٹ پر۳۰۷؍رن بنا کر میچ پر مضبوط گرفت حاصل کرلی  ہے۔

Team India bowler Akash Deep. Photo: INN
ٹیم انڈیا کے گیند باز آکاش دیپ۔ تصویر : آئی این این

مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ کی۱۰۶؍ رن کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ۷؍ وکٹ پر۳۰۷؍رن بنا کر میچ پر مضبوط گرفت حاصل کرلی  ہے۔ یہاں جمعہ کو انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ جیک کراؤلی  اور بین ڈکٹ کی اوپننگ جوڑی نے سست آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لئے ۴۷؍ رن جوڑے۔ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کرنے والے ہندوستانی تیز گیند باز آکاش دیپ نے۱۰؍ویں اوور میں بین ڈکٹ۱۱؍رن کو دھرو جوریل  کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر انگلینڈ کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے اولی پوپ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ آکاش دیپ نے۱۲؍ویں اوور میں جیک کراؤلی کو۴۲؍ رن پر آؤٹ کر کے ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ آر اشون نے جونی بیرسٹو ۳۸؍رن پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ وہیں رویندر جڈیجا نے کپتان بین اسٹوکس کو ۳؍ رن پر آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ انگلینڈ نے لنچ تک ۵؍ وکٹوں پر۱۱۲؍ رن بنائے تھے۔ لنچ تک ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ شاید جمعہ کو دو سیشن بھی نہیں کھیل پائے گا لیکن مڈل آر ڈر کے مضبوط بلے بازجو روٹ نے فوکس، ہارٹلی اور رابنسن کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے انگلینڈ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا ہے۔ جو روٹ نے۲۲۶؍ گیندوں پر ۹؍ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست۱۰۶؍ رن بنائے۔ بین فاکس۴۷؍ رن اور ٹام ہارٹلی۱۳؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جمعہ کو  دن کا کھیل ختم ہونے تک جو روٹ۱۰۶؍ رن  ناٹ آؤٹ اور اولی رابنسن۳۱؍ رن پر ناٹ آؤٹ  تھے۔آکاش دیپ نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ محمد سراج کو ۲؍ وکٹ ملے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK