Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ایوینجرز: ڈومس ڈے‘‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل، ۱۸؍ دسمبر ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی

Updated: May 23, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai

مارول اسٹوڈیوکی دو فلمیں ’’ایوینجرز: ڈومس ڈے‘‘ ۱۸؍دسمبر ۲۰۲۶ء اور ’’ایوینجرز: سیکریٹ وارس‘‘ ۷؍مئی ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مارول اسٹوڈیو کی دو بڑی فلمیں ’’ایوینجرز: ڈومس ڈے‘‘ اور ’’ ایوینجرز: سیکریٹ وارس‘‘ کی ریلیزمیں گزشتہ ۷؍ ماہ سے تاخیر ہورہی ہے۔ حال ہی میں مارول اسٹوڈیو نے اعلان کیا ہے کہ ’’ایوینجرز: ڈومس ڈے‘‘ جو یکم مئی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونے والی تھی، اب ۱۸؍ دسمبر ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ اسی طرح ’’ایوینجرز: سیکریرٹ وارس‘‘ ۷؍مئی ۲۰۲۷ءکو ریلیز ہونے والی تھی، اب ۱۷؍ دسمبر ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: رتیش دیشمکھ ’راجا شیواجی‘ کی ہدایتکاری کریں گے، فلم یکم مئی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی

مارول اسٹوڈیو کی دو فلموں کی ریلیز میں تاخیر ہونے کے بعد دیگر فلموں کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ مارول اسٹوڈیو نے اپنے ریلیز کے کیلنڈر سے ایسی چند فلمیں ہٹا دی ہیں جن کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مارول کی ایک فلم، جسے اب تک کوئی نام نہیں دیا گیا ہے، جو ۱۳؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی، کو بھی ہٹا دیا گیا۔ علاوہ ازیں ۲۶؍ نومبر ۲۰۲۶ء اور ۵؍ نومبر ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہونے والی فلموں کی تاریخ بھی تبدیل کی گئی ہیں۔ ۲۰۲۶ء میں مارول کی ۲؍ فلمیں ریلیز ہوں گی جن میں ’’ اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ (جو ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونے والی ہے) اور ’’ایوینجرز: ڈومس ڈے‘‘ شامل ہے جو ۱۸؍ دسمبر ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونے والی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK