Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے سویڈن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

Updated: July 19, 2025, 1:40 PM IST | Agency | Zürich

ویمنز یورو ۲۰۲۵ء کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سویڈن کو شکست دے کر آخری ۴؍ میں جگہ بنائی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

خواتین یورپی فٹبال چمپئن  شپ میں سویڈن کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۲۔۳؍گول سے شکست دے کر انگلینڈ کی خاتون ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ ۲؍ گول سے پیچھے رہنے کے بعد جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ دفاعی چمپئن  انگلینڈ نے تاریخی جیت کے ساتھ ویمنز یورپین فٹبال چمپئن شپ (یورو) کے سیمی فائنل کے لیے ٹکٹ بک کر لیا۔ ٹیم نے جمعرات کی شب کھیلے جانے والے  یورو کے انتہائی دلچسپ مقابلے میں پیچھے رہنے کے بعد ۳؍ منٹ کے اندر ہی گول کر کے سویڈن کے خلاف اسکور ۲۔۲؍سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں لگاتار ۳؍ گول کرنے کے باوجود سویڈن کو۲۔۳؍ سے شکست دی۔
 ویمنز یورو کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے لگاتار ۳؍ پنالٹی ہارنے کے بعد کامیابی حاصل کی ہو۔ یہی نہیں ناک آؤٹ میچ میں دو گول سے پیچھے رہنے کے بعد اس نے واپسی بھی کی اور فاتح بن گئی۔ میچ میں ریکارڈ۱۴؍ پنالٹیز لی گئیں جن میں سے انگلینڈ نے ۳؍ اور سویڈن نے ۲؍ کو تبدیل کیا۔ اس سے قبل سویڈن نے۷۸؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ کے پہلے۲۵؍ منٹ میں۰۔۲؍ گول کی برتری حاصل کر لی تھی۔ کوسوارے اسلانی نے دوسرے ہی منٹ میں گول کر کے سویڈن کو برتری دلا دی۔ اسٹینا بلیکسٹینیئس (۲۵؍ویں منٹ) نے اسے دُگنا کردیا۔ مقررہ وقت میں ۱۲؍ منٹ باقی تھے اور سویڈن فتح کے قریب تھا۔ دفاعی چمپئن انگلینڈ ۲؍ گول سے پیچھے تھا۔ لوسی برونز (۷۹؍ویں منٹ) اور متبادل مشیل اگیمانگ (۸۱؍ویں منٹ) نے انگلینڈ کا اسکور۲۔۲؍ سے برابر کر دیا۔ انگلینڈ نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھی جیت کر ٹائٹل کے دفاع کی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔ منگل کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ اٹلی سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK