انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) رچرڈ گولڈ نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی اپنی خدمات جاری رکھنے کی اجازت دینے پر غور کر سکتا ہے۔
EPAPER
Updated: July 13, 2026, 8:02 PM IST | London
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) رچرڈ گولڈ نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی اپنی خدمات جاری رکھنے کی اجازت دینے پر غور کر سکتا ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) رچرڈ گولڈ نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی اپنی خدمات جاری رکھنے کی اجازت دینے پر غور کر سکتا ہے۔ رچرڈ گولڈ نے اتوار کے روز اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برینڈن میکولم کے متبادل کی تلاش کے لیے ایک ’ٹارگٹڈ سلیکشن پروسیس‘ (خصوصی انتخابی عمل) فوری طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بورڈ کے پاس پہلے ہی۶؍ سے ۱۰؍ ممکنہ امیدواروں کی شارٹ لسٹ موجود ہے۔ اگرچہ انہوں نے کسی بھی نام کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا، لیکن یہ واضح کر دیا کہ اگر کوئی مضبوط امیدوار آئی پی ایل میں بھی کوچنگ جاری رکھنا چاہتا ہے، تو صرف اس بنیاد پر اسے دوڑ سے باہر نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’جراسک پارک‘‘ کے اداکار سیم نیل کا ۷۸؍ سال کی عمر میں انتقال
رچرڈ گولڈ نے کرکٹ کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر بات کرتے ہوئے کہا’’ہمیں ان معاملات میں ترقی پسند سوچ اپنانی ہوگی۔ ہمارے کھلاڑی کاؤنٹی، فرینچائز اور انٹرنیشنل کرکٹ کے مصروف ترین شیڈول کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ہمیں اپنے کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف کے لیے بھی یہی لچکدار رویہ اپنانا پڑے۔ اگرچہ آئی پی ایل کی تاریخیں طے نہ ہونا ایک مشکل چیلنج ہے اور ہمیں کچھ سمجھوتے کرنے پڑ سکتے ہیں، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے پاس بہترین اور موزوں ترین لوگ موجود ہوں۔ ہم اس آپشن پر ضرور غور کریں گے۔‘‘بورڈ کے اس نئے موقف سے زمبابوے کے سابق لیجنڈری کرکٹر اینڈی فلاور کی انگلینڈ کرکٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، اور وہ رائل چیلنجرز بنگلورو (آئی پی ایل میں آر سی بی) کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی اپنا کام جاری رکھ سکیں گے۔ یاد رہے کہ اینڈی فلاور ۲۰۰۹ء سے ۲۰۱۴ء کے درمیان انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کامیاب ترین کوچ رہ چکے ہیں، جن کی نگرانی میں انگلینڈ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بنا تھا اور ٹیم نے آسٹریلیا اور ہندوستان میں تاریخی سیریز جیتی تھیں۔ حال ہی میں انہوں نے آر سی بی کو لگاتار دو آئی پی ایل ٹائٹل بھی جتوائے ہیں۔
یہ پیشرفت اتوار کے روز ای سی بی کی جانب سے برینڈن میکولم کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ تاہم، میکولم وائٹ بال (ون ڈے اور ٹی۲۰) ٹیموں کے کوچ بنے رہیں گے۔ ای سی بی نے رواں ہفتے ہی میکولم کو ٹیسٹ کوچنگ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا اور ہفتے کی صبح ہندوستان کے خلاف پانچویں ٹی۲۰؍ میچ سے قبل انہیں اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:سنر نے زیوریو کو ہرا کر ومبلڈن کا خطاب برقرار رکھا
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب برینڈن میکولم نے انگلینڈ کے ٹیسٹ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا، تو انہوں نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کوچ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ لیکن اب انگلش بورڈ اپنے کوچز کو بیک وقت فرینچائز کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، جس کی مثالیں ماضی میں کچھ سپورٹ اسٹاف اور فزیوز کی صورت میں مل چکی ہیں۔