• Mon, 06 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹرسٹی اور نیوکیسل یونائٹیڈ کا کامیاب دن

Updated: October 06, 2025, 6:35 PM IST | Manchester

مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے انگلش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد برینٹ فورڈ کو شکست دے دی جبکہ نیوکیسل یونائٹیڈنے ناٹنگھم فاریسٹ کو۰۔۲؍گول سے ہرا کر لیگ میں دوسری فتح سمیٹ لی ۔

Erling Halland. Photo:INN
ارلنگ ہالینڈ۔ تصویر:آئی این این

مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے انگلش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد برینٹ فورڈ کو شکست دے دی جبکہ نیوکیسل یونائٹیڈنے ناٹنگھم فاریسٹ کو۰۔۲؍گول  سے ہرا کر لیگ میں دوسری فتح سمیٹ لی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیر فٹبال لیگ کا۳۴؍ واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹبال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے کے  مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ 

جی ٹیک کمیونٹی اسٹیڈیم، لندن کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد برینٹ فورڈ کو۰۔۱؍گول  سے ہرا دیا۔مانچسٹر سٹی کی جانب سے ارلنگ ہالینڈنے میچ شروع ہونے کے بعد ۹؍ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برینٹ فورڈ کے خلاف ۰۔۱؍ گول کی برتری دلائی جو بعد میں میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیئے:کیا نوواک جوکووچ کا کریئر اختتام کے قریب ہے!

یہ مانچسٹر سٹی کی لیگ میں چوتھی فتح ہے۔سینٹ جیمس پارک، نیو کیسل اپون ٹائن، انگلینڈمیں کھیلے جانے والے  ایک اور میچ میں نیوکیسل یونائٹیڈ اور ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیمیں نبردآزما تھی جس میں نیوکیسل یونائٹیڈ کی ٹیم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کو صفرکے مقابلے میں ۲؍ گول سے ہرا دیا۔برونو گیماریس اور نک وولٹیمیڈ نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK