• Fri, 23 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہر کوئی چاہتا ہے کہ ہم عالمی چیمپئن کی طرح کھیلیں: ٹیمبا باؤما

Updated: October 23, 2026, 7:07 PM IST | New Delhi

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور۳۱؍ رنز سے شکست دےدی۔ اس شاندار کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ ان کی ٹیم موجودہ عالمی چیمپئن کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرے۔ باؤما کو اس میچ میں ۱۷۹؍ رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Temba Bavuma.Photo:X
ٹیمبا باؤما۔ تصویر:ایکس

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور۳۱؍ رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں  ۱۔۱؍سے برابری حاصل کرلی۔ اس شاندار کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ ان کی ٹیم موجودہ عالمی چیمپئن کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرے۔ باؤما کو اس میچ میں  ۱۷۹؍ رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:لاس اینجلس اولمپکس کے کوالیفائر جنوری، فروری ۲۰۲۸ء میں ہوں گے

جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف یکطرفہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ٹیمبا باووما نے کہا کہ عالمی چیمپئن ہونے کے ناطے ان کی ٹیم جو کچھ بھی کرتی ہے، اس پر سب کی نظریں رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہر کوئی چاہتا ہے کہ ہم موجودہ عالمی چیمپئن کی حیثیت سے اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں۔ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں، اس پر سب کی نظر رہتی ہے۔ ڈربن میں ہماری کارکردگی کے بعد ہمیں اس بات کا احساس ہوا۔ تاہم، ہمیں یہ بھی سمجھنے کا موقع ملا کہ کسی مضبوط حریف کے خلاف کھیلنے کا کیا مطلب ہوتا ہے۔‘‘دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کگیسو ربادا نے انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی کی اور اپنی شاندار گیند بازی سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ربادا کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے باووما نے کہا کہ ٹیم میں ان کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ جب وہ میدان میں موجود ہوتے ہیں تو گیند بازی کے شعبے کی قیادت اور اس کی ذمہ داری اپنے اوپر لیتے ہیں، جس سے دوسرے کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کرنے کا موقع ملتا ہے۔ باووما کے مطابق ربادا ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیم کے دیگر اراکین کو بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:سیف علی خان اور ودیا بالن ۱۹؍ سال بعد پھر ایک ساتھ

واضح رہے کہ ربادا انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیل سکے تھے، جس میں جنوبی افریقہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہونے کے بعد وہ دوبارہ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے اور چھ وکٹیں حاصل کرکے اپنی اہمیت ثابت کردی۔ میچ کی بات کی جائے تو جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں ابتدا میں مشکلات کا سامنا کیا اور ۱۱۰؍ رنز پر ۶؍ وکٹیں گنوا دی تھیں، لیکن کپتان ٹیمبا باؤما نے ۱۷۹؍ رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ مارکو یانسن نے ۸۵؍ اور سائمن ہارمر نے ۸۲؍ رنز بناکر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ان بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے نو وکٹوں کے نقصان پر ۴۲۵؍ رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں محض ۹۹؍ رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن نے تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد فالو آن کھیلنے اتری آسٹریلیائی ٹیم نے دوسری اننگز میں بہتر کارکردگی دکھائی، لیکن ٹریوس ہیڈ کی ۱۲۱؍ رنز کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم ۲۹۵؍ رنز پر سمٹ گئی اور اسے اننگز اور ۳۱؍ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ۱۔۱؍سے برابری حاصل کرلی۔ ٹیمبا باووما کی شاندار بلے بازی، کگیسو ربادا کی مؤثر گیند بازی اور مارکو یانسن کی آل راؤنڈ کارکردگی نے جنوبی افریقہ کو مضبوط واپسی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK