Updated: November 05, 2025, 9:01 PM IST
| London
معروف برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کو برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے اعزاز کے طور پر ’نائٹ ہڈ ‘ (سر) کا خطاب دیا گیا ہے۔۴؍نومبر۲۰۲۵ء کو ونڈسر کیسل، برکشائر (انگلینڈ) میں اعزاز کی تقریب منعقد ہوئی جہاں برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم نے نائٹ ہُڈ کے خطاب سے نوازا ہے۔
دیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ۔ تصویر:آئی این این
معروف برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کو برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے اعزاز کے طور پر ’نائٹ ہڈ ‘ (سر) کا خطاب دیا گیا ہے۔۴؍نومبر۲۰۲۵ء کو ونڈسر کیسل، برکشائر (انگلینڈ) میں اعزاز کی تقریب منعقد ہوئی جہاں برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم نے نائٹ ہُڈ کے خطاب سے نوازا ہے۔
بیکھم نے ونڈسر کیسل میں ہونے والی تقریب کے بعد انسٹا پر جاری کردہ اپنی پوسٹ میں کہا ’’ یہ بلا شبہ میری زندگی کا سب سے فخر یہ لمحہ ہے۔اپنے کھیل اور فتوحات سےمیں اپنے کریئر میں بہت خوش قسمت رہا ہوں لیکن نائٹ کا یہ اعزاز حاصل کرنا میرے لیے بہت بڑی بات ہے، میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ یہ مجھے ملے گا۔‘‘
یہ اعزاز برطانوی فٹبال کی دنیا میں ایک نایاب چیز ہے، جہاں صرف چند شخصیات جیسےبابی چارلٹن اور اسٹانفارڈ کو’ سر‘ کا خطاب ملا ہے۔ بیکھم نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے شاہی خاندان کے فین رہے ہیں اور ۲۰۲۲ء میں ملکہ ایلزبتھ دوم کی تدفین پر۱۲؍گھنٹے لائن میں کھڑے ہوئے تھے۔ یہ اعزاز اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کھیل، سماجی خدمات یا ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہوں، ڈیوڈ بیکھم برطانوی فٹبال کی تاریخ کی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک ہیں اور مختلف فلاحی منصوبوں سے بھی وابستہ ہیں۔
ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے یونین ایس جی کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرایا
ایٹلیٹیکو میڈرڈفٹبال کلب نے چیمپئن لیگ کے ایک سنسنی خیز میچ میں بلجیم کی ٹیم یونین سینٹ گیلوئس کو ۱۔۳؍گول سے شکست دی۔ جولین الواریز نے میچ کے۳۹؍ویں منٹ میں ایٹلیٹیکو کی طرف سے پہلا گول کیا۔ کونور گالاگھر نے ۷۸؍ویں منٹ میں ایٹلیٹیکو کی برتری کو دُگنا کردیا۔ ایٹلیٹیکو نے آرام دہ برتری حاصل کی، لیکن یونین ایس جی کے کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری اور روز سایکس نے انہیں ایک طاقتور ہیڈر کے ساتھ میچ میں واپس لایا۔ یونین ایس جی کے گول کیپر کجیل شیرپین نے شاندار دفاع کرتے ہوئے الواریز کو دوسرا گول کرنے سے محروم کردیا۔ مارکوس لورینٹ نے انجری ٹائم کے آخری منٹ میں ایٹلیٹیکو کی جانب سے تیسرا گول کیا۔ اس جیت کے ساتھ ایٹلیٹیکو کے اب تک چار گروپ میچوں میں ۶؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ یونین ایس جی کے تین پوائنٹس ہیں۔