Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ۲۰۲۶ء: اسپین نے ناک آؤٹ میں جگہ پکی کرلی، بائینا کے گول سے یوروگوئے باہر

Updated: June 27, 2026, 5:41 PM IST | Mexico City

الیکس بائینا کے گول کی بدولت اسپین یوروگوئے پر۱۔ صفر کی سنسنی خیز جیت کے ساتھ گروپ ایچ میں سرفہرست مقام حاصل کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگیا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

الیکس بائینا کے گول کی بدولت اسپین یوروگوئے پر۱۔ صفر کی سنسنی خیز جیت کے ساتھ گروپ ایچ میں سرفہرست مقام حاصل کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ ایسٹادیو اکرون میں ہفتہ کو الیکس بائینا کا پہلے ہاف کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا، اسپین نے سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلہ ختم کیا۔ دوسری جانب یوروگوئے، جسے کوالیفائی کرنے کیلئےصرف ایک ڈرا کی ضرورت تھی، صرف دو پوائنٹس کے ساتھ باہر ہو گیا۔ اسپین نے۴۲؍ویں منٹ میں برتری حاصل کی، جب بائینا نے تجربہ کار گول کیپر فرنانڈو موسلیرا کی ایک بڑی غلطی کا فائدہ اٹھایا۔ موسلیرا کیلئے ورلڈ کپ مہم کا اختتام مایوس کن رہا اور انہیں ہاف ٹائم پر تبدیل کر دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: فیفا ورلڈکپ: برازیل کو ونیشیئس کی شکل میں اپنا لیڈر مل گیا

مارسیلو بیلسا کی ٹیم پورے میچ کے دوران مؤثر مواقع پیدا کرنے میں ناکام رہی۔ انہیں معلوم تھا کہ راؤنڈ آف۳۲؍ میں پہنچنے کیلئے صرف ایک پوائنٹ کافی ہوتا۔ اسٹاپج ٹائم کے آخری لمحات میں یوروگوئے کی امیدیں مزید کم ہوگئیں جب آگسٹین کانو بیو کو پاؤ کوبارسی کے خلاف خطرناک طریقے سے (اسٹڈز اپ) ٹیکل کرنے پر سیدھا ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ میدان سے باہر بھیجے جانے کے بعد ریفری اسماعیل الفتح سے بحث کرکے اس فارورڈ نے ریفری اپنی صورتحال مزید خراب کر لی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ناگلزمین کی جرمن ٹیم کو ایکواڈور کے خلاف شکست سے سبق سیکھنے کی تاکید

دوسرے ہاف میں اسپین کے پاس اپنی برتری بڑھانے کے کئی مواقع تھے، جس میں دانی اولمو کا قریبی رینج سے شاٹ اوپر چلا گیا اور فیران ٹوریس کا شاٹ کراسبار سے ٹکرایا، لیکن آخر میں بائینا کا گول ہی فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس نتیجے کے باعث یوروگوئے مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے سے باہر ہو گیا، جس سے بیلسا کے مستقبل پر نئے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ دوسری جانب اسپین گروپ فاتح کی حیثیت سے آگے بڑھا اور ناک آؤٹ مرحلے میں گروپ جے کی دوسرے نمبر کی ٹیم کا سامنا کرے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK