Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا نے قطر کے فٹبالر عاصم مدیبو پر ۵؍ میچز کی پابندی عائد کر دی

Updated: June 25, 2026, 8:07 PM IST | New York

انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن نے کنیڈا کے کھلاڑی اسماعیل کونے کو سنگین طور پر زخمی کرنے کے پاداش میں قطر کے مڈ فیلڈر عاصم مدیبو پر ۵؍ میچوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔

Assim Madibo.Photo:X
عاصم مدیبو۔ تصویر:ایکس

انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن نے کنیڈا کے کھلاڑی اسماعیل کونے کو سنگین طور پر زخمی کرنے کے پاداش میں قطر کے مڈ فیلڈر عاصم مدیبو پر ۵؍ میچوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے قطر کے فٹبالر عاصم مدیبو پر آئندہ  ۵؍ میچز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی۔عاصم مدیبو کوکنیڈا کے خلاف میچ میں فاؤل پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔اسپتال میں معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اسماعیل کونے کے بائیں پیر کی ٹبیا اور فیبولا   ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ اس شدید فریکچر کی وجہ سے کینیڈین کھلاڑی کو سرجری کروانی پڑی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ کئی مہینوں تک فٹ بال کے میدان سے دور رہیں گے۔


 میچ کے بعد قطر کے مڈ فیلڈر عاصم مادیبو نے اس واقعے پر اسماعیل کونے سے معافی بھی مانگی، تاہم چوٹ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فیفا نے خودکار ریڈ کارڈ کی پابندی کے علاوہ یہ سخت تادیبی قدم اٹھایا۔ قطری فٹ بال فیڈریشن اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق رکھتی ہے، تاہم ان کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب کینیڈین کھلاڑی کی سرجری کے بعد قطری حکام نے ہسپتال میں عیادت بھی کی۔

یہ بھی پڑھئے:نیمار جونیئر ۹۸۱؍ دن بعد ٹیم میں واپسی پر رو پڑے


فیفا نے نیپال فٹ بال اسوسی ایشن کو معطل کر دیا
عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی (فیفا) نے تھرڈ پارٹی (تیسری پارٹی) کی حد سے زیادہ مداخلت کے باعث نیپال فٹ بال اسوسی ایشن کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد نیپال پر تمام بین الاقوامی فٹ بال مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی لگ گئی ہے۔ واضح رہے کہ فیفا کی موجودہ عالمی درجہ بندی میں نیپال کی مردوں کی ٹیم ۱۷۵؍ ویں اور خواتین کی ٹیم 88 ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑہ کا ماننا ہے کہ ہالی ووڈ میں اُن کی کامیابیاں بالی ووڈ کے مقابلے میں اب بھی کم ہیں


فیفا کے قوانین کے مطابق، کسی بھی ملک کی فٹ بال اسوسی ایشن کو سرکاری یا سیاسی دباؤ سے آزاد ہو کر خود مختار طریقے سے کام کرنا چاہیے۔ یہ تنازع آل نیپال فٹ بال اسوسی ایشن اور نیپال کی سرکاری کھیلوں کی انتظامیہ نیشنل اسپورٹس کونسل کے درمیان گورننس اور انتخابی عمل کو لے کر شروع ہوا۔نیشنل اسپورٹس کونسل نے مارچ ۲۰۲۶ء میں اینفا کو تین ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا، جب وہ انتخابات کی تیاریاں کر رہے تھے۔ اگرچہ یہ معطلی مئی میں اٹھا لی گئی تھی، لیکن کونسل کی جانب سے مسلسل نئی ہدایات اور قوانین میں ترمیم کے دباؤ کے باعث انتخابی عمل میں مسلسل تاخیر ہو رہی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK