• Mon, 27 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا نے جنوب مشرقی ایشیا کے لیے نئے آسیان کپ کا اعلان کر دیا

Updated: October 27, 2025, 5:43 PM IST | Zurich

ایک نیا ٹورنامنٹ، فیفا آسیان کپ، فیفا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان ) کے درمیان ایک معاہدے کے حصے کے طور پر شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد پورے خطے میں فٹبال کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

Infantino.Photo:INN
انفینٹینو۔تصویر:آئی این این

ایک نیا ٹورنامنٹ، فیفا آسیان کپ، فیفا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان ) کے درمیان ایک معاہدے کے حصے کے طور پر شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد پورے خطے میں فٹبال کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔یہ اعلان اتوار کو کوالالمپور میں ۴۷؍ویں آسیان سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا، جہاں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور آسیان کے سیکریٹری جنرل کاؤ کم ہورن نے مفاہمت کی ایک تجدید یادداشت پر دستخط کیے۔یہ ٹورنامنٹ آسیان کے تمام رکن ممالک کی قومی ٹیموں کو عرب کپ سے متاثر فارمیٹ میں جمع کرے گا، جس کا اہتمام پہلی بار۲۰۲۱ء میں فیفا نے کیا تھا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Gianni Infantino - FIFA President (@gianni_infantino)

فیفا کے صدرجیانی انفینٹینو نے کہاکہ فیفا آسیان کپ کے ذریعے، ہم ممالک کو متحد کر رہے ہیں اور یہ مقابلہ ایک بہت بڑی کامیابی ہو گا کیونکہ یہ آسیان کے علاقے میں قومی ٹیم کے فٹبال کو فروغ دینے اور پورے جنوب مشرقی ایشیا میں ہمارے کھیل کی ترقی میں مدد فراہم کرے گا۔ ورلڈ فٹبال کی گورننگ باڈی ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے علاقائی اسٹیک ہولڈرز بشمول ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن، آسیان فٹبال فیڈریشن اور متعلقہ فیفا رکن اسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
رونالڈو کا فٹبال کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ
پرتگال کے عظیم فٹبالر اور النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ کا نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ پرتگال کے عظیم فٹبالر اور النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ۲۵؍ اکتوبر کو فٹبال کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے کریئر کا۹۵۰؍واں گول اسکور کیا۔ 

رونالڈو نے یہ تاریخی گول سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر کی جانب سے الحزم کے خلاف کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، بوریدہ میں کیا۔ میچ کے ۲۵؍ ویں منٹ میں جواو فیلکس نے النصر کو برتری دلائی، تاہم آخری لمحات میں رونالڈو نے ۸۸؍ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو  صفر۔۲؍ کی برتری دلائی۔ یہ گول رونالڈو کا النصر کے لیے اس سیزن کا چھٹا اور کلب کے لیے مجموعی طور پر ۱۰۶؍واں گول تھا یاد رہے کہ میسی نے۸۹۱؍  گول اسکور کیے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے۱۲۹۳؍ میچ میں ۹۵۰؍ گول اور ۲۵۹؍ اسسٹس کیے ہیں۔ انہوں نے۸۵۴؍ میچ جیتے، ۲۴۰؍ ڈرا ہوئے اور ۱۹۹؍ میں شکست ہوئی۔ اب۴۰؍ سالہ رونالڈو کی نظریں ایک ہزار گولز کے سنگ میل پر ہیں۔ ایک ایسا ریکارڈ جس تک آج تک کوئی فٹبالر نہیں پہنچ سکا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK