بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن (فیفا) نے۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ کے لیے باضابطہ طور پر میچ کی گیند کی نقاب کشائی کی ہے، جو اگلے سال کے میزبان ممالک کے اتحاد اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔
EPAPER
Updated: October 03, 2025, 6:17 PM IST | New York
بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن (فیفا) نے۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ کے لیے باضابطہ طور پر میچ کی گیند کی نقاب کشائی کی ہے، جو اگلے سال کے میزبان ممالک کے اتحاد اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔
بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن (فیفا) نے۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ کے لیے باضابطہ طور پر میچ کی گیند کی نقاب کشائی کی ہے، جو اگلے سال کے میزبان ممالک کے اتحاد اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔
It’s all in the details 🔍#WeAre26 | #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) October 2, 2025
اس موقع پر فیفا کے صدرجیانی انفینٹینو نے کہا کہ ’’فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے آفیشل میچ کی گیند آ گئی ہے اور یہ بالکل خوبصورت ہے۔ مجھے ٹریونڈا پیش کرتے ہوئے خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔ ایڈیڈاس نے فیفا ورلڈ کپ کی ایک اور مشہور گیند بنائی ہے، جس کا ڈیزائن اگلے سال ہونے والے امریکہ ،کنیڈااور میکسیکوکے میزبان ممالک کے اتحاد اور جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ ‘‘
انفینٹینو نے کہا کہ آنے والا ٹورنامنٹ اب تک کا سب سے شاندار فیفا ورلڈ کپ ہوگا۔ گیند کے ڈیزائن میں سرخ، سبز اور نیلے رنگ استعمال کیے گئے ہیں، جو تینوں میزبان ممالک کے لیے وقار ہے۔ گیند ایک جدید ترین موشن سینسر چپ سے لیس ہے جو گیند کی حرکت کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ریئل ٹائم ڈیٹا ویڈیو اسسٹنٹ ریفری سسٹم کو بھیجتی ہے، جس سے میچ آفیشلز کے فیصلہ سازی میں سہولت ہوتی ہے، بشمول آف سائیڈ واقعات سے متعلق۔ اگلے سال تین ممالک میں منعقد ہونے والا ورلڈ کپ۱۵؍ جون سے۱۳؍ جولائی تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیئے:ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لقب پر طنز اور مذاق، راشد خان برہم
قطر فیفا انٹرکانٹی نینٹل کپ ۲۰۲۵ء کے آخری مرحلے کی میزبانی کریگا
قطر فیفا انٹرکانٹی نینٹل کپ۲۰۲۵ء کے آخری ۳؍ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ یہ ٹورنامنٹ تمام ۶؍ براعظموں کے کلب چمپئن کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ فائنل۱۷؍ دسمبر کو ہوگا جس میں پیرس سینٹ جرمین کا مقابلہ اپنے حریفوں سے ہوگا۔ تیسرا میچ، جسے `فیفا ڈربی آف دی امریکز کا نام دیا گیا ہے ۱۰؍دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس میں میکسیکن کلب کروز ازول، کونکاک چمپئن کپ۲۰۲۵ء کا فاتح اور کونمیبول لبرٹاڈورس ۲۰۲۵ء کا فاتح حصہ لے گا۔ ۲۳؍ ستمبر کو جدہ میں فیفا افریقن-ایشین پیسیفک کپ جیت کر اپنی جگہ محفوظ کر لی۔
مقابلہ۱۷؍ دسمبر کو پانچویں میچ کے ساتھ اختتام کو پہنچے گا، جس میں چیلنجر کپ کی فاتح ٹیم پیرس سینٹ جرمین سے ٹکرائے گی۔ قطر اس سال فیفا انڈر۱۷؍ ورلڈ کپ اور فیفا عرب کپ کی میزبانی بھی کر رہا ہے، جس میں فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۲ء کے لیے بنائے گئے اسٹیڈیم اور سہولیات کا استعمال کیا جائے گا۔