Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفاورلڈ کپ ۲۰۲۶ء:ایران اپنے قومی پرچم اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا

Updated: May 10, 2026, 4:10 PM IST | Tehran

ایران نے اگلے ماہ امریکہ سمیت تین ممالک کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ۱۰؍ شرائط رکھ دی ہیں۔

Iran Team.Photo:X
ایران ٹیم ۔تصویر:ایکس

ایران نے اگلے ماہ امریکہ سمیت تین ممالک کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ۱۰؍ شرائط رکھ دی ہیں۔  دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ کا آغاز اگلے ماہ ۱۱؍جون سے ہو رہا ہے، جو ۱۹؍ جولائی تک امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے۔تاہم ایران جنگ کے تناظر میں ایرانی ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت پر تاحال شکوک کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ 
فیفا صدر کی کوششوں کے بعد ایرانی فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے فٹبال ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں شرکت کے لیے ۱۰؍ شرائط عائد کر دی ہیں اور ان کی میزبان ممالک کے لیے ان شرائط کی منظوری کو لازمی قرار دیا ہے۔ 
ایرانی فیڈریشن نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر کہا ’’ہم ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں ضرور شرکت کریں گے، لیکن میزبان ممالک کو ہمارے خدشات کو مدِ نظر رکھنا ہو گا۔ ہم ورلڈ کپ میں شریک ہوں گے، لیکن اپنے عقائد، ثقافت اور نظریات پر کسی قسم کا سمجھوتا کیے بغیر۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:’’سوویت عوام نے نازی ازم کی شکست میں بہتر کردار ادا کیا اور دنیا کو نجات دلائی‘‘


ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے بتایا ہے کہ تہران نے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے دس شرائط رکھی ہیں اور ایرانی وفد کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے حوالے سے ضمانتیں طلب کی ہیں۔ان شرائط میں ٹورنامنٹ کے دوران ویزوں کا اجرا، قومی ٹیم کے عملے، پرچم اور قومی ترانے کا احترام، اس کے علاوہ ہوائی اڈوں، ہوٹلوں اور اسٹیڈیم تک جانے والے راستوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کی فراہمی شامل ہے۔ 
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی فٹ بال کھلاڑیوں کا ٹورنامنٹ میں خیر مقدم کیا جائے گا، تاہم اس کے ساتھ انہوں نے متنبہ کیا کہ امریکہ ایرانی وفد کے ان اراکین  کے داخلے پر پابندی لگا سکتا ہے جن کا تعلق پاسدارانِ انقلاب سے ہو۔ 

یہ بھی پڑھئے:فرح خان نے کُک دلیپ کو اپنے لئے’’خوش بختی‘‘ کی علامت قرار دیا


واضح رہے کہ یہ مطالبہ گزشتہ ماہ کنیڈا کی جانب سے فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کو فیفا کانفرنس میں شرکت کے لیے ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد سامنے آیا ہے۔  ایرانی ٹیم، جو ورلڈ کپ کے گروپ جی میں ہے۔ وہ ٹورنامنٹ کے دوران امریکی ریاست ایریزونا کے شہر توسان میں قیام کرے گی۔ گروپ جی میں ایران کے علاوہ نیوزی لینڈ، بلجیم اور مصر کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK