ناروے کے ہیڈ کوچ اسٹالے سولباکن نے عراق کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ کو مکمل فٹ قرار دیتے ہوئے انہیں دنیا کا بہترین گول اسکورر قرار دیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 16, 2026, 8:34 PM IST | New York
ناروے کے ہیڈ کوچ اسٹالے سولباکن نے عراق کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ کو مکمل فٹ قرار دیتے ہوئے انہیں دنیا کا بہترین گول اسکورر قرار دیا ہے۔
ناروے کے ہیڈ کوچ اسٹالے سولباکن نے عراق کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ کو مکمل فٹ قرار دیتے ہوئے انہیں دنیا کا بہترین گول اسکورر قرار دیا ہے۔سولباکن نے کہا کہ ہالینڈ نے کوالیفائنگ مرحلے میں ۱۶؍گول کرکے ناروے کو ورلڈ کپ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور وہ اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہالینڈ کو مواقع ملیں تو وہ گول کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ناروے کے کوچ نے کپتان مارٹن اوڈیگارڈ کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے کھیل کی رفتار متعین کرتے ہیں اور میدان میں ان کی موجودگی ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہے۔۱۹۹۸ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ناروے کی ٹیم کامیاب آغاز کی خواہاں ہے۔ سولباکن کے مطابق ان کا گروپ انتہائی سخت ہے، اس لیے پہلے میچ میں تین پوائنٹس حاصل کرنا بے حد اہم ہوگا۔
انہوں نے عراقی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عراق ایک منظم اور محنتی ٹیم ہے، اس کے دونوں فارورڈ فزیکل طور پر مضبوط ہیں اور کراسز پر مؤثر کھیل پیش کرتے ہیں۔ عراق ۴۰؍ سال بعد ورلڈ کپ میں واپسی کر رہا ہے، اس لیے وہ بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
یہ بھی پڑھئے:انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن کا ٹیلی گرام بندش پراعتراض ،حکومت کا اقدام عارضی حل قرار
میں کروشیا کے خلاف میچ میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں: بوکایو ساکا
انگلینڈ فٹبال ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی بوکایو ساکا نے اپنی فٹنیس کے حوالے سے ظاہر کیے جانے والے خدشات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کروشیا کے خلاف میچ میں کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انگلینڈ کی ورلڈ کپ مہم کے پہلے میچ سے ٹھیک ایک دن پہلے ۲۴؍ سالہ کھلاڑی بوکایو ساکا نے اپنی فٹنیس پر کھل کر بات کی۔ واضح رہے کہ ساکا رواں سال مارچ کے مہینے سے ہی ایڑی کی چوٹ کی وجہ سے پریشان ہیں، جس کے باعث وہ آرسنل کلب کے آخری سیشن کے دوران صرف پانچ میچوں میں ہی شروعاتی لائن اپ (اسٹارٹنگ الیون) کا حصہ بن سکے تھے اور پورے سیزن میں صرف ایک ہی بار مکمل ۹۰؍ منٹ تک کھیل پائے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فلسطین: محمود عباس نے صدارتی انتخابات کا اعلان کردیا
فٹنیس کے تنازع پر بات کرتے ہوئے ساکا نے کہاکہ ’’میں منیجر کے خلاف کچھ بھی نہیں کہنا چاہتا۔ میں بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ میکیل، آرسنل کی میڈیکل ٹیم، تھامس اور انگلینڈ کی میڈیکل ٹیم نے مارچ سے میرا بہت اچھے طریقے سے خیال رکھا ہے۔ انہوں نے میدان پر میری واپسی اور ٹیم کے لیے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے میں میری بہت مدد کی ہے۔ میں گزشتہ چند مہینوں کے مقابلے میں اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں اور میں میدان میں اترنے کے لیے بالکل تیار ہوں۔‘‘جب ان سے صحافیوں نے دوبارہ پوچھا کہ کیا وہ ابھی بھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں؟ تو انہوں نے اپنی بات دہراتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا’’میں کھیلنے کے لیے بالکل تیار ہوں۔‘‘