ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات ’’بہت کم‘‘ ہیں اور ہفتہ کو ہونے والے کوارٹر فائنل سے قبل تمام دباؤ انگلینڈ پر ہوگا۔
EPAPER
Updated: July 10, 2026, 5:02 PM IST | New York
ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات ’’بہت کم‘‘ ہیں اور ہفتہ کو ہونے والے کوارٹر فائنل سے قبل تمام دباؤ انگلینڈ پر ہوگا۔
ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات ’’بہت کم‘‘ ہیں اور ہفتہ کو ہونے والے کوارٹر فائنل سے قبل تمام دباؤ انگلینڈ پر ہوگا۔ کوارٹر فائنل سے قبل ہالینڈ، جنہوں نے ناروے کو پہلی بار آخری آٹھ ٹیموں میں پہنچانے کے لیے پانچ میچوں میں سات گول کیے ہیں، نے کہا کہ تھامس ٹیوشیل کی قیادت والی انگلش ٹیم ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین دعوے دار ٹیموں میں شامل ہے اور اسے اس حقیقت کو قبول کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھئے:محمود عباس نے۲۰؍ سال بعد پہلے فلسطینی قانون ساز انتخابات کی تاریخ مقرر کی
ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات سے متعلق سوال پر ہالینڈ نے کہاکہ ’’ابھی بھی ہمارے امکانات بہت کم ہیں۔ میرے خیال میں چند ٹیمیں واضح طور پر پسندیدہ ہیں، جن میں انگلینڈ بھی شامل ہے۔ میرا خیال ہے کہ آپ سب (صحافی) کو پورا دباؤ انگلینڈ پر ڈالنا چاہیے۔ لیڈز میں پیدا ہونے والے اور مانچسٹر سٹی کے لیے کھیلنے والے ہالینڈ نے کہاکہ ’’یہ یقیناً میرے لیے ایک خاص میچ ہے، کیونکہ میں انگلینڈ میں کھیلتا ہوں، میری پیدائش بھی وہیں ہوئی اور اس میچ میں اپنے ہی ساتھی کھلاڑیوں کے خلاف کھیلوں گا۔ یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:آرین خان: شاہ رخ خان کے بیٹے کو مداحوں کے ہجوم نے گھیر لیا
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انگلینڈ کے شائقین کو بھی عاجزی اختیار کرنی چاہیے، تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہر ایک کو عاجزی اختیار کرنی چاہیے۔ انگلینڈ کو اپنی صلاحیت پر اعتماد ہونا چاہیے، آخرکار وہ انگلینڈ ہے۔تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا تمام دباؤ تھری لائنز پر ہے، تو انہوں نے مختصر جواب دیا، جی ہاں، بالکل۔