الیکسس میک الیسٹر، جولین الواریز اور لاؤٹارو مارٹنیز کے ایک ایک گول کی بدولت ارجنٹائنا نے اتوار کو فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو۳۔ ۱؍ سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
EPAPER
Updated: July 12, 2026, 12:03 PM IST | Kansas City
الیکسس میک الیسٹر، جولین الواریز اور لاؤٹارو مارٹنیز کے ایک ایک گول کی بدولت ارجنٹائنا نے اتوار کو فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو۳۔ ۱؍ سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
الیکسس میک الیسٹر، جولین الواریز اور لاؤٹارو مارٹنیز کے ایک ایک گول کی بدولت ارجنٹائنا نے اتوار کو فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو۳۔ ۱؍ سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ الیکسس میک الیسٹر نے۱۰؍ ویں منٹ میں ارجنٹائنا کیلئے شروعاتی گول کیا۔ دوسرے ہاف میں سوئزرلینڈ کی ٹیم نےارجنٹائنا کی دفاعی لائن پر لگاتار دباؤ بنایا۔ میچ کے۶۷؍ویں منٹ میں ڈین اینڈوئے نے ریکارڈو روڈریگیز کے ساتھ ایک بہترین ون ٹو پاس کمبینیشن بنایا اور گیند کو گول پوسٹ میں ڈال کر سوئزرلینڈ کو۱۔ ۱ کی برابری پر لا کھڑا کیا۔ ۷۲؍ویں منٹ میں سوئزرلینڈ کے اسٹار فارورڈ بریل ایمبولو کو جان بوجھ کر گرنے کیلئے وی اے آر کی جانچ کے بعد دوسرا یلو کارڈ دکھایا گیا اور میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس سے سوئس ٹیم دس کھلاڑیوں تک سمٹ گئی۔ لیکن وہ اضافی وقت تک ڈٹے رہے اور ایسا لگ رہا تھا کہ میچ پنالٹی تک جائے گا، اس دوران جولین الواریز نے۱۱۲؍ ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ارجنٹائنا کو برتری دلا دی اور۱۲۱؍ ویں منٹ میں لاؤٹارو مارٹنیز نے گول کر کے جیت پر مہر لگا دی۔
ارجنٹینا نے دسویں منٹ میں برتری بنائی، جب لیونل میسی کی کارنر کک کو الیکسس میک الیسٹر نے نیٹ میں پہنچا دیا۔ یہ ورلڈ کپ میں میسی کا دسواں اسسٹ تھا، جو۱۹۶۶ءکے بعد سے کسی بھی کھلاڑی کے ذریعہ سب سے زیادہ ہے۔ اس جیت کے ساتھ ارجنٹائنا ۱۵؍ جولائی کو سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھئے: میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں سیمی فائنل کیلئے کون کون سی ٹیمیں ہیں؟
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے سیمی فائنل کی چار ٹیمیں فرانس، اسپین، انگلینڈ اور ارجنٹائنا ہیں۔ کوارٹر فائنل مرحلے کے اختتام پر فرانس نے مراکش کو۲۔ صفرسے، اسپین نے بلجیم کو۲۔ ۱؍ سے، انگلینڈ نے ناروے کو اضافی وقت میں ۲۔ ۱؍ سے اور ارجنٹائنا نے سوئزلینڈ کو اضافی وقت میں ۳۔ ۱؍سے شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنالی۔ اب پہلا سیمی فائنل ۱۴؍جولائی کو فرانس اور اسپین کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل۱۵؍ جولائی کو انگلینڈ اور ارجنٹائنا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ان دونوں مقابلوں کے فاتحین۱۹؍ جولائی کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ شکست کھانے والی ٹیمیں تیسری پوزیشن کے میچ میں حصہ لیں گی۔