قطر کے سابق امیر اور’’فادر امیر‘‘ کے لقب سے معروف شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی۷۴؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کا اعلان قطر کے امیری دیوان نے اتوار کو کیا۔
EPAPER
Updated: July 12, 2026, 12:31 PM IST | Doha
قطر کے سابق امیر اور’’فادر امیر‘‘ کے لقب سے معروف شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی۷۴؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کا اعلان قطر کے امیری دیوان نے اتوار کو کیا۔
قطر کے سابق امیر اور’’فادر امیر‘‘ کے لقب سے معروف شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی۷۴؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کا اعلان قطر کے امیری دیوان نے اتوار کو کیا۔ واضح رہے شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے۱۹۹۵ء سے۲۰۱۳ء تک قطر کے امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور ان کے دورِ حکومت میں قطر نے اقتصادی، سفارتی اور عالمی سطح پر نمایاں ترقی حاصل کی۔ سال۲۰۱۳ء میں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اقتدار اپنے صاحبزادے اور موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو منتقل کر دیا تھا۔ اقتدار کی منتقلی کے بعد بھی شیخ حمد قطر کی سیاسی اور سماجی زندگی میں ایک اہم شخصیت کے طور پر جانے جاتے رہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ نیتن یاہو کی پالیسیاں دنیا کیلئے خطرہ ہیں ‘‘
شیخ حمد کو قطر کی جدید ترقی کے اہم معماروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کے دور میں توانائی کے شعبے، خاص طور پر قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافے کے باعث قطر دنیا کے امیر ترین ممالک میں شامل ہوا اور ملک کی عالمی اہمیت میں اضافہ ہوا۔ ان کے دورِ حکومت میں قطر نے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور ایشیا میں اپنا سیاسی اثر و رسوخ بھی بڑھایا۔ ۲۰۲۲ء میں قطر نے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کی، جو دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کھیلوں کا ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں شیخ حمد کی آمد پر شائقین نے بھرپور تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا تھا۔ شیخ حمد کے انتقال پر قطر میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ ملک کی قیادت اور عوام کی جانب سے ان کی خدمات کو یاد کیا جا رہا ہے۔