Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائنامسلسل دوسری بار فائنل میں ، انگلینڈ باہر

Updated: July 16, 2026, 10:38 AM IST | Atlanta

ارجنٹائنا نے مسلسل دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائنا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے انگلینڈ کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے دی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ارجنٹائنا نے مسلسل دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے  دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائنا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے انگلینڈ کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے دی۔اس شکست کے بعد انگلینڈ اب تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس کا سامنا کرے گا جبکہ فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں ارجنٹائنا کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔ اسپین نے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو ۰۔۲؍گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ انگلینڈ نے ارجنٹائنا  کے مقابلے میں زیادہ حملے کیے اور گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے، لیکن وہ انہیں کامیابی میں تبدیل نہ کر سکا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کا دفاع مضبوط رہا اور ابتدائی ۴۵؍ منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔

یہ بھی پڑھئے: فیفا ورلڈ کپ کا میدان فٹبال نہیں بلکہ سیاسی شناخت کا مقام بن گیا ہے: سوشل میڈیا صارفین میں بحث

دوسرے ہاف کے آغاز میں انگلینڈ نے زبردست انداز میں کھیل شروع کیا۔ میچ کے ۵۵؍ویں منٹ میں مورگن راجرز کے پاس پر انتھونی گورڈن نے شاندار شاٹ کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر انگلینڈ کو ۰۔۱؍گول کی برتری دلا دی۔ اس کے بعد بھی انگلینڈ نے مسلسل حملے جاری رکھے، لیکن ارجنٹائنا نے میچ کے آخری لمحات میں زبردست کم بیک کیا۔ ۸۵؍ویں منٹ میں لیونل میسی کے پاس پر اینزو فرنانڈیز نے گول کر کے اسکور ۱۔۱؍گول سے برابر کر دیا۔

جب میچ اضافی وقت کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا تھا، تو انجری ٹائم میں ارجنٹائنا نے فیصلہ کن حملہ کیا۔ لیونل میسی کے شاندار پاس پر لاؤتارو مارٹینیز نے بغیر کسی غلطی کے گیند کو گول میں پہنچا دیا اور ارجنٹائناکو ۱۔۲؍ گول  کی برتری دلا دی۔ آخری سات منٹ میں کیے گئے ۲؍ گولز کی بدولت ارجنٹائنا نے یہ سنسنی خیز سیمی فائنل ۱۔۲؍گول  سے جیت کر مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK