Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈکپ :آسٹریلوی کھلاڑی ٹیٹی ینگی نے اسلام قبول کر لیا

Updated: July 07, 2026, 2:08 PM IST | New York

آسٹریلیا کی قومی فٹبال ٹیم کے بین الاقوامی فارورڈ ٹیٹی ینگی نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اپنی ٹیم کے مصر کے خلاف فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے راؤنڈ آف ۳۲؍ کے اہم مقابلے سے چند روز قبل کیا۔

Tete Yengi.Photo:INN
ٹیٹی ینگی۔ تصویر:آئی این این

آسٹریلیا کی قومی فٹبال ٹیم کے بین الاقوامی فارورڈ ٹیٹی ینگی نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اپنی ٹیم کے مصر کے خلاف  فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے راؤنڈ آف ۳۲؍ کے اہم مقابلے سے چند روز قبل کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس خبر نے وسیع توجہ حاصل کی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by @qalbystudios


ینگی نے’’قلبی اسٹیوڈیوز‘‘’’Qalby Studios‘‘ کے ذریعے انسٹاگرام پر نشر ہونے والے ایک بیان میں بتایا کہ ان کا اسلام کی طرف سفر اس وقت شروع ہوا جب وہ تجسس میں ایڈیلیڈ کی ایک مسجد گئے تاکہ مسجد کا ماحول دیکھ سکیں اور مسلمانوں کو نماز ادا کرتے ہوئے قریب سے دیکھیں۔ ان کے مطابق، یہ دورہ ان کی فکری اور روحانی زندگی میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ : بلجیم امریکہ کوہرا کر کوارٹر فائنل میں داخل


انہوں نے مزید بتایا کہ مسجد میں ان کی ملاقات زمبابوے سے تعلق رکھنے والے معروف اسلامی داعی مفتی اسماعیل مینک سے ہوئی، جو وہاں جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے۔ گفتگو کے دوران مفتی مینک نے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کلمۂ شہادت پڑھا ہے؟ جب انہوں نے نفی میں جواب دیا تو مفتی مینک نے انہیں شہادتین پڑھنے کی دعوت دی، جس پر انہوں نے مسجد ہی میں اسلام قبول کر لیا۔
ینگی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کسی وقتی جذبے کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ یہ طویل عرصے کی تحقیق، مطالعے اور غور و فکر کے بعد کیا گیا ایک ذاتی اور پختہ فیصلہ تھا۔۲۶؍ سالہ ٹیٹی ینگی۲۰۰۰ء میں آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان اصل میں جنوبی سوڈان سے تعلق رکھتا ہے، جو بعد میں آسٹریلیا منتقل ہو کر آباد ہوا۔

یہ بھی پڑھئے:کرن جوہر نے اپنے والد کی فلاپ فلم’اگنی پتھ‘ کا ری میک بنایا جو سپرہٹ ثابت ہوئی


وہ اپنی جسمانی صلاحیتوں اور فنی مہارت کی بدولت آسٹریلیا کی قومی ٹیم کے نمایاں فارورڈز میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ اس وقت جاپان کے کلب  ماچیدا زیلویا کی نمائندگی کر رہے ہیں، جو گزشتہ سیزن میں ایشین چیمپئن لیگ ایلیٹ کا رنر اپ رہا تھا۔ آسٹریلیا کی قومی ٹیم نے جمعہ کی شام فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے راؤنڈ آف ۳۲؍ میں مصر کا مقابلہ کیا اور اسے شکست ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK