Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ: ڈیمبیلے کی ہیٹ ٹرک، فرانس نے ناروے کو۴۔ ۱؍سے شکست دی

Updated: June 27, 2026, 5:26 PM IST | Boston

عثمان ڈیمبیلے کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت فرانس نے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے گروپ آئی مقابلے میں سرفہرست رہتے ہوئے ناروے کو۴۔ ۱؍ سے شکست دے دی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

عثمان ڈیمبیلے کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت فرانس نے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے گروپ آئی مقابلے میں سرفہرست رہتے ہوئے ناروے کو۴۔ ۱؍ سے شکست دے دی۔ میچ کے پہلے ہاف میں فرانس نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ ساتویں منٹ میں ڈیمبیلے نے پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ ڈیمبیلے یہیں نہیں رکے انہوں نے۲۰؍ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔ ڈیمبیلے کے پہلے اور دوسرے گول کے درمیان ناروے کی جانب سے۲۱؍ویں منٹ میں تھیو آسگارڈ نے ایک گول کرکے اسکور۲۔ ۱؍ کر دیا۔ اس کے بعد ڈیمبیلے نے۳۲؍ویں منٹ میں اپنا تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اسکور۳۔ ۱؍ کر دیا۔ یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین ہیٹ ٹرک ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فیفا ورلڈکپ: برازیل کو ونیشیئس کی شکل میں اپنا لیڈر مل گیا

دوسرے ہاف میں ناروے کو ابتدائی پنالٹی ملی، تاہم اسٹرینڈ لارسن اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور میگنن نے آسانی سے اسے روک کیا۔ انجری ٹائم (۴۹۰) میں ڈیزائر ڈوئے نے گول کرکے فرانس کی جیت پر مہر ثبت کر دی۔ فرانس نے پورے میچ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ناروے کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔ ناروے کے اگلے راؤنڈ آخری۳۲؍ کے حریف طے ہوگئے ہیں، ان کا مقابلہ منگل کو ڈلاس اسٹیڈیم میں آئیوری کوسٹ سے ہوگا۔ موجودہ صورتحال کے مطابق فرانس کا مقابلہ نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم میں سویڈن سے ہوگا، تاہم اس کی حتمی تصدیق ابھی ہونا باقی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK