Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ: مصر نے سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دی

Updated: June 22, 2026, 6:02 PM IST | New York

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ جی میں مصر نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو ۱۔۳؍گول سے ہرا دیا۔ اس تاریخی جیت کے بعد مصر ۴؍پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست پہنچ گیا ہے۔

Salah.Photo:X
محمد صلاح۔ تصویر:ایکس

 فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ جی میں مصر نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو ۱۔۳؍گول  سے ہرا دیا۔ اس تاریخی جیت کے بعد مصر ۴؍پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست پہنچ گیا ہے۔ میچ کا پہلا گول ۱۵؍ ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کے لیے فن سورمین نے ہیڈر سے کیا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہاف تک اس برتری کو برقرار رکھا۔ دوسرے ہاف میں مصر نے جارحانہ کھیل دکھاتے ہوئے واپسی کی۔ ۵۸؍ ویں منٹ میں مصطفیٰ زیکو نے ہیڈر کے ذریعے گول داغ کر اسکور ۱۔۱؍گول  سے برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا مستعفی ہونے کا اعلان


اس کے بعد ۶۷؍ ویں منٹ میں کپتان محمد صلاح نے شاندار ون-ٹو موو کے ذریعے گول کر کے مصر کو ۱۔۲؍گول  سے آگے کر دیا۔ میچ ختم ہونے سے ۱۰؍ منٹ پہلے مصر نے تیسرا گول کیا۔ یہ گول ۸۱؍ ویں منٹ میں صلاح کی کارنر کک پر متبادل کھلاڑی تریزیگیت نے ڈائیونگ ہیڈر سے کیا۔ اس نے مصر کی ۱۔۳؍گول  سے جیت پکی کر دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک  پوائنٹ کے ساتھ گروپ میں سب سے نچلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:رشمیکا مندانا کی فلم ’’میسا‘‘ کے گانے کی شوٹنگ مکمل


فیفا ورلڈکپ: پیراگوئے کو فتح دلوانے والے کھلاڑی پر ریفری کی گھڑی چوری کرنے کا الزام؟
پیراگوئے کو ترکی کے خلاف میچ میں فتح دلوانے والے مڈفیلڈر میٹیاس گالارزا پر ریفری کی گھڑی چوری کرنے کا الزام لگ گیا۔تفصیلات کے مطابق میٹیاس گالارزا نے جہاں اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی، وہیں وہ ایک عجیب و دلچسپ حرکت کے باعث بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل شروع ہوگئی جسے روکنے کی کوشش میں ریفری ایوان بارٹن کی کلائی سے گھڑی گر گئی۔اسی دوران ۲۴؍ سالہ گالارزا کی نظر گھڑی پر پڑی اور انہوں نے اسے اٹھا کر فوری طور پر ریفری کو واپس دینے کے بجائے اپنی کلائی پر باندھ لیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چند لمحوں تک گھڑی کے بٹن بھی چیک کرتے رہے جبکہ ریفری اس تمام صورتحال سے بے خبر رہے۔بعد ازاں جب ہنگامہ ختم ہوا تو گالارزا نے گھڑی واپس کردی، تاہم سوشل میڈیا صارفین ان پر گھڑی چوری کرنے کا الزام عائد کرنے لگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK