Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفاورلڈکپ : مصری کھلاڑی ریفری کے متنازع فیصلے پر برہم ہوگئے

Updated: July 08, 2026, 2:57 PM IST | New York

فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائنا کے خلاف میچ میں متنازع فیصلوں کے بعد مصری کھلاڑی اور کوچ ریفریز پر شدید برہم ہو گئے۔ ارجنٹائنا کی مصر کے خلاف ڈرامائی فتح کے بعد مصری کھلاڑی، سوشل میڈیا صارفین اور ٹیم کے کوچ نے متنازع فیصلوں پر ریفریز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

Salah.Photo:X
محمد صلاح۔ تصویر:ایکس

 فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائنا کے خلاف میچ میں متنازع فیصلوں کے بعد مصری کھلاڑی اور کوچ ریفریز پر شدید برہم ہو گئے۔ ارجنٹائنا کی مصر کے خلاف ڈرامائی فتح کے بعد مصری کھلاڑی، سوشل میڈیا صارفین اور ٹیم کے کوچ نے متنازع فیصلوں پر ریفریز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 
ارجنٹائناکے خلاف میچ کے دوسرے ہاف میں مصر کا ایک گول وی اے آر کے ذریعے مسترد کر دیا گیا۔ ریفری نے تقریباً ۱۰۰؍ گز دور ہونے والے ایک مبینہ فاؤل کی بنیاد پر گول منسوخ کیا، جس پر مصری ٹیم نے سخت اعتراض کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:راج کمار راؤ نے سورو گنگولی کو سالگرہ کا خصوصی تحفہ دیا،فلم ’’دادا ‘‘ کا پہلا پوسٹر شیئر کیا


میچ کے آخری لمحات میں مصر کے اسٹار فٹبالر اور کپتان محمد صلاح اور ارجنٹائنا کے کھلاڑی کا ایک موقع پر آمنا سامنا ہوا تاہم اس دوران ارجنٹائنا کے کھلاڑی نے محمد صلاح کو پھنسا کر گرادیا، ارجنٹائنا کے کھلاڑی کے اس عمل پر ریفری کی جانب سے فاؤل نہیں دیا گیا، ریفری کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک اور موقع پر بھی مصر اور ارجنٹائنا کے کھلاڑی کا آمنا سامنا ہوا تاہم یہاں بھی ارجنٹائنا کے کھلاڑی مصری کھلاڑی کو گرا کر آگے چل دیے۔ ریفری کی جانب سے ارجنٹائنا کھلاڑیوں کے اس عمل پر فاؤل اور مصر کو پنالٹی شوٹ نہ دینے پر صارفین پھٹ پڑے۔ مصری ٹیم کے ہیڈکوچ حسام حسن نے میچ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد ریفری نے انہیں وارننگ دیتے ہوئے یلو کارڈ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ کے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع


ارجنٹائنا نے دوسرے ہاف میں ۳؍ گول کرکے مصر کو ۲۔۳؍گول  سے شکست دے کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے بعد مصر کے کھلاڑی مصطفیٰ زیکو نے ریفریز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ `ارجنٹائنا کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک ہو، ٹورنامنٹ پہلے ہی فکس تھا، انہیں اس کے لیے مزید کسی چیز کی ضرورت نہیں تھی۔ مصری کھلاڑی نے مزید کہا کہ ریفری بے ایمان تھا، ریفری نے انصاف نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK