جرمنی کی فٹبال ٹیم کے گول کیپرمانوئل نوئرگزشتہ ماہ پنڈلی (کالف) کی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 14, 2026, 6:04 PM IST | New York
جرمنی کی فٹبال ٹیم کے گول کیپرمانوئل نوئرگزشتہ ماہ پنڈلی (کالف) کی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
جرمنی کی فٹبال ٹیم کے گول کیپرمانوئل نوئرگزشتہ ماہ پنڈلی (کالف) کی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور اتوار کو کیورا ساؤ کے خلاف جرمنی کے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ ۴۰؍ سالہ نوئر تقریباً دو سال بعد جرمنی کے لیے ورلڈ کپ میں شرکت کر رہے ہیں کیونکہ کوچ جولیان ناگلزمین نے انہیں بین الاقوامی ریٹائرمنٹ سے واپس آنے پر آمادہ کیا۔
ناگلزمین نے ہفتے کی رات کہاکہ ’’وہ یقینی طورپر میچ میں کھیلنے کے لیے کافی فِٹ ہیں اور روز بروز بہتر ہوتے گئے ہیں۔ ان کے پاس مکمل ردھم نہیں تھا، لیکن اب وہ اپنے فارم میں واپس آ چکے ہیں۔ انہوں نے کافی فٹبال کھیلا ہے، ہمیں ان پر بہت اعتماد ہے اور میرا خیال ہے کہ ایک اچھا ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ہمیں مانوئل کی بہترین کارکردگی درکار ہوگی اور مجھے یقین ہے کہ وہ یہ فراہم کر سکتے ہیں۔‘‘
ان کی فٹنیس کے بارے میں خدشات اس وقت پیدا ہوئے تھے جب مئی کے آخر میں بائرن میونخ کے سیزن کے آخری بنڈس لیگا میچ کے دوران ان کی بائیں پنڈلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ اسی وجہ سے وہ اسٹٹگارٹ کے خلاف جرمن کپ کے فائنل میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے، جہاں ان کی غیر موجودگی کی وجہ بائیں پنڈلی کے عضلاتی مسائل بتائی گئی تھی۔بائرن میونخ کے کپتان نوئر جرمنی کی موجودہ ٹیم میں۲۰۱۴ء کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے واحد باقی رہ جانے والے رکن ہیں۔ یہ ان کا پانچواں ورلڈ کپ ہوگا، جس کے ساتھ وہ جرمنی کے سابق ریکارڈ ہولڈر لوتھار میتھیوس کے برابر آ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:پرنیت مورے تنازع: مہاراشٹر حکومت سخت، ویڈیوز کی جانچ کا حکم دیا
ولیم سلیبا دوبارہ ٹریننگ میں شامل
فرانس کے سینٹر بیک ولیم سلیبا ہفتے کے روز بوسٹن میں قائم فرانس کی ورلڈ کپ بیس پر ٹیم کے ساتھ مکمل گروپ ٹریننگ میں واپس آ گئے، جس سے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سے قبل ان کی مسلسل کمر کی تکلیف کے حوالے سے خدشات کم ہو گئے ہیں۔ ۲۵؍ سالہ ڈیفینڈر نے جمعرات اور جمعہ کے ٹریننگ سیشنز میں شرکت نہیں کی تھی اور انفرادی بحالی (ریکوری) پروگرام پر عمل کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:ہیٹی کو شکست دے کر اسکاٹ لینڈ نے ۳۶؍ برس بعد فیفاورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی
یہ مسلسل کمر کی تکلیف انہیں یوئیفا چیمپئن لیگ کے فائنل کے دوران لاحق ہوئی تھی۔ خدشہ تھا کہ یہ مسئلہ انہیں ورلڈ کپ سے باہر کر سکتا ہے، تاہم فرانس کے کوچ نے اس مسئلے کی سنگینی کو کم اہمیت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال زیادہ تشویش ناک نہیں ہے۔