دُنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی فرانس کے ایمباپے سویڈن کے خلاف دو گول اسکور کرکے میگا ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 01, 2026, 9:55 PM IST | New York
دُنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی فرانس کے ایمباپے سویڈن کے خلاف دو گول اسکور کرکے میگا ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
دُنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی فرانس کے ایمباپے سویڈن کے خلاف دو گول اسکور کرکے میگا ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، اُن کے گولز کی تعداد ۱۸؍ ہوگئی ہے۔ ایمباپے کے دو گول اُنہیں مزید ریکارڈ کے مالک بنا گئے، اب وہ فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں مجموعی طور پر گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:رکول پریت کی ۲۰۱۷ء کی باکس آفس پر فلاپ فلم یوٹیوب پر تاریخ رقم کر گئی
اُنہوں نے جرمنی کے سابق فٹ بالر میروو سلاو کلوزے کے۱۶؍ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، ۱۸؍ گولز کے ساتھ وہ ارجنٹائنا کے کپتان لیونل میسی سے صرف ایک گول پیچھے رہ گئے ہیں، میسی کے مجموعی گولوں کی تعداد ۱۹؍ ہے۔ اس کے علاوہ وہ جاری ورلڈ کپ میں چھ گول اسکور کرچکے ہیں، یعنی وہ اس ورلڈ کپ میں چھ گول کرنے والے میسی کے برابر آگئے ہیں اور گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں۔ ایمباپے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، ناک آؤٹ راؤنڈ میں ان کے گول کرنے کی تعداد دس ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مصر کے ’کنگ‘ کی واپسی: محمد صلاح نے فٹنیس حاصل کر لی، اگلا ہدف آسٹریلیا
فیفا ورلڈکپ: میکسیکو میں ٹیم کی تاریخی فتح کا جشن سوگ میں تبدیل
فیفا ورلڈکپ میں میکسیکو کی تاریخی فتح کے جشن کے دوران دارالحکومت میکسیکو سٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ہجوم میں دم گھٹنے سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔حکام کے مطابق یہ حادثہ شہر کے معروف `اینجل آف انڈیپینڈنس یادگار اورپاسیو ڈی لا ریفارما کے اطراف پیش آیا جہاں ہزاروں شائقین ایکواڈور کے خلاف میکسیکو کی۰۔۲؍گول کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے جمع تھے۔میڈیکل حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی ٹیموں نے مختلف مقامات پر بے ہوش افراد کو طبی امداد فراہم کی، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ایک ۴۴؍سالہ مرد اور ایک ۱۹؍ سالہ لڑکی جانبر نہ ہو سکیں۔ بعد ازاں ایک ۴۸؍ سالہ خاتون کو دم گھٹنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی دوران علاج چل بسیں۔میکسیکو کی میئر کلارا بروگاڈا نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خوشی کے مواقع پر ذمہ داری، احتیاط اور دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے جشن منائیں۔