Inquilab Logo Happiest Places to Work

دبئی میں سستے داموں سونا خریدنے کا بہترین موقع، قیمتیں کم ترین سطح پر آگئیں

Updated: July 01, 2026, 9:05 PM IST | Dubai

عالمی مارکیٹ میں مندی کے باعث دبئی میں سونے کی قیمتیں جون کے آغاز کے بعد کم ترین سطح پر آگئیں۔ متحدہ عرب امارات خصوصاً دبئی میں زیورات کے خریداروں کے لیے سونا سستے داموں خریدنے کا بہترین موقع سامنے آیا۔

Gold Down.Photo:INN
سونے کی قیمت۔ تصویر:آئی این این

 عالمی مارکیٹ میں مندی کے باعث دبئی میں سونے کی قیمتیں جون کے آغاز کے بعد کم ترین سطح پر آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات خصوصاً دبئی میں زیورات کے خریداروں کے لیے سونا سستے داموں خریدنے کا بہترین موقع سامنے آیا۔ بدھ کے روز مارکیٹ کھلتے ہی سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، جس کے بعد مقامی قیمتیں جون کے اوائل کے بعد اب تک کی کم ترین سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھئے:رکول پریت کی ۲۰۱۷ء کی باکس آفس پر فلاپ فلم یوٹیوب پر تاریخ رقم کر گئی


ڈیٹا کے مطابق، یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی، ۲۴؍ قیراط سونا کے ریٹ۲۵ء۴۸۵؍ درہم کے مقابلے میں کم ہو کر ۵۰ء۴۸۱؍  درہم فی گرام پر آگیا ، ایک ہی دن میں  ۷۵ء۳؍ درہم کی کمی ہوئی۔ ۲۲؍قیراط سونا گزشتہ روز کے ریٹ۲۵ء۴۹۹؍ درہم کے مقابلے میں سستا ہو کر ۴۴۶؍ درہم فی گرام پر پہنچ گیا۔اگر موجودہ قیمتوں کا موازنہ ۲؍ جون کی قیمتوں سے کیا جائے تو اب تک ۲۴؍ قیراط سونے کی قیمت میں ۶۱؍ درہم فی گرام جبکہ ۲۲؍ قیراط میں ۲۵ء۵۶؍ درہم فی گرام کی واضح کمی آ چکی ہے۔ دبئی میں قیمتوں کا یہ زوال عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گرنے کے باعث ہوا ہے، جہاں اسپاٹ گولڈ گزشتہ دو سیشنز میں ۲؍ فیصد گرنے کے بعد ۳۹۸۰؍ڈالر فی اونس سے بھی نیچے آگیا ہے، جو نومبر کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھئے:مصر کے ’کنگ‘ کی واپسی: محمد صلاح نے فٹنیس حاصل کر لی، اگلا ہدف آسٹریلیا


تکنیکی ماہرین کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونے کا ۲۰۰؍ دن کا موونگ ایوریج اس کے ۵۰؍ دن کے موونگ ایوریج سے نیچے آگیا ہے، جسے تجارتی زبان میں ’’ڈیتھ کراس‘‘ کہا جاتا ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مندی کا یہ رجحان مزید کچھ وقت برقرار رہ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK