برازیل فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی نیمار نے پیر کو فیفا ورلڈ کپ میں ناروے کے خلاف اپنی ٹیم کو ملی ہار کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔
EPAPER
Updated: July 06, 2026, 10:53 AM IST | New York
برازیل فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی نیمار نے پیر کو فیفا ورلڈ کپ میں ناروے کے خلاف اپنی ٹیم کو ملی ہار کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔
برازیل فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی نیمار نے پیر کو فیفا ورلڈ کپ میں ناروے کے خلاف اپنی ٹیم کو ملی ہار کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔۳۴؍ سالہ کھلاڑی نے پینالٹی کے ذریعے میچ کے آخری لمحات میں ایک تسلی بخش گول داغا، لیکن برازیل کو ارلنگ ہالینڈ کے ۲؍ گول کی بدولت ناروے سے۱۔۲؍گول سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ نیمار کے اس اعلان کے ساتھ ہی ان کے ۱۶؍ سال طویل کیریئر کا اختتام ہو گیا۔
O Neymar deveria ter ficado no banco! Ele deveria se aposentar pic.twitter.com/HkE60nwXVP
— Zenk (@zenksol) July 5, 2026
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ: ۵؍مرتبہ کا عالمی چیمپئن برازیل عالمی کپ سے باہر
چوٹ سے جدوجہد کرنے والے نیمار نے ورلڈ کپ میں دو میچ کھیلے۔ نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں میچ ختم ہونے کی سیٹی بجتے ہی نیمار روتے ہوئے زمین پر گر پڑے، جس کے بعد ان کے ساتھیوں نے انہیں دلاسہ دیا۔ جذباتی نیمار نے کہا’’میں نے کوشش کی، میں نے کوشش کی۔ اب، یہ سب ختم ہو گیا ہے۔ میں نے یہیں سے شروعات کی تھی؛ یہیں پر میرا اختتام ہوا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:مراکش اب چونکانے والی ٹیم نہیں، ورلڈ کپ کی دعویدار ہے: ہیڈ کوچ اوہبی
نیمار نے اگست ۲۰۱۰ء میں میٹ لائف اسٹیڈیم میں امریکہ کے خلاف ایک دوستانہ میچ میں برازیل کے لیے آغاز کیا تھا اور اپنا پہلا انٹرنیشنل گول کیا تھا۔ وہ ۸۰؍ گول کے ساتھ برازیل کے ہمہ وقت کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کے طور پر اپنا انٹرنیشنل کریئر ختم کریں گے، جو پیلے سے تین گول آگے ہے۔