بریل ایمبولو اور ڈین اینڈوئے کے ایک، ایک گول کی بدولت سوئزر لینڈ نے فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف ۳۲؍ کے مقابلے میں الجزائر کو۰۔۲؍گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: July 03, 2026, 5:03 PM IST | New York
بریل ایمبولو اور ڈین اینڈوئے کے ایک، ایک گول کی بدولت سوئزر لینڈ نے فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف ۳۲؍ کے مقابلے میں الجزائر کو۰۔۲؍گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
بریل ایمبولو اور ڈین اینڈوئے کے ایک، ایک گول کی بدولت سوئزر لینڈ نے فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف ۳۲؍ کے مقابلے میں الجزائر کو۰۔۲؍گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ سوئزر لینڈ کی جانب سے بریل ایمبولو نے میچ کے ۱۰؍ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرے ہاف کے آغاز میں ڈین اینڈوئے نے ۴۶؍ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اس برتری کو ۰۔۲؍گول تک پہنچا دیا۔ الجزائر کی ٹیم پورے میچ میں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھئے:مدراس ہائی کورٹ کا فیصلہ:’’جنا نائیگن‘‘ پائریسی کیس میں دو ملزمین کی ضمانت مسترد
پہلے ہاف میں نوجوان مڈفیلڈر جوہان مانزامبی نے الجزائر کے دفاع کو چیرتے ہوئے شاندار پاس دیا، جس پر بریل ایمبولو نے آسانی سے گیند جال میں پہنچا کر سوئزر لینڈ کو سبقت دلائی۔ برتری حاصل کرنے کے بعد بھی سوئزر لینڈ نے منظم کھیل کا مظاہرہ کیا، جبکہ الجزائر نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر اسے کامیابی نہ مل سکی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر سوئزرلینڈ کو۰۔۱؍گول کی برتری حاصل تھی۔
یہ بھی پڑھئے:شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کے دن ۲؍ کروڑ افراد کی آمد متوقع
دوسرے ہاف کے آغاز میں الجزائر کے ایک مدافع کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈین اینڈوئے نے۴۶؍ ویں منٹ میں دوسرا گول داغ دیا۔ اس کے بعد سوئزرلینڈ نے کھیل پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی۔میچ کے آخری لمحات میں الجزائر نے جارحانہ انداز اپنایا، لیکن سوئزر لینڈ کے مضبوط دفاع نے اس کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں اور ٹیم نے ۰۔۲؍گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔