ابتدائی ٹکٹ کے رجسٹریشن کا دوسرا مرحلہ ۲۷؍ اکتوبر سے شروع ہوچکا ہے اور ۳۱؍ اکتوبر تک کھلا رہے گا۔ فیفا ورلڈ کپ کنیڈا، میکسیکو اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میںکھیلا جانے والا ہے۔
EPAPER
Updated: October 28, 2025, 7:02 PM IST | New Delhi
ابتدائی ٹکٹ کے رجسٹریشن کا دوسرا مرحلہ ۲۷؍ اکتوبر سے شروع ہوچکا ہے اور ۳۱؍ اکتوبر تک کھلا رہے گا۔ فیفا ورلڈ کپ کنیڈا، میکسیکو اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میںکھیلا جانے والا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے ٹکٹوں کی بہت زیادہ مانگ ہے کیونکہ شائقین لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو جیسے ٹاپ فٹبال اسٹارز کو لائیو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ فیفا نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ اگلے سال ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے ۱۰؍ لاکھ سے زائد ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں، جس کی میزبانی امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو کریں گے۔ اب شائقین کے پاس اپنی نشستوں پر قبضہ کرنے کا ایک اور موقع ہے۔
فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء: ٹکٹوں کے لیے رجسٹریشن کیسے کریں
ابتدائی ٹکٹ کے رجسٹریشن کا دوسرا مرحلہ ۲۷؍ اکتوبر سے شروع ہوچکا ہے اور۳۱؍ اکتوبر ۲۰۲۵ءتک کھلا رہے گا۔ ۱۸؍ سال اور اس سے زیادہ عمر کے شائقین جو ٹکٹ خریدنا چاہتے ہیں انہیں پہلے رجسٹر کرنا ہوگا اور فیفا کی آفیشل ویب سائٹ پر’’فیفا آئی ڈی‘‘ بنانا ہوگا۔ دستیابی اور فیفا کی شرائط و ضوابط کے لحاظ سے منتخب ہونے والوں کو ٹکٹ خریدنے کے لیے ایک مخصوص وقت دیا جائے گا۔
ٹکٹ ڈرا کیسے کام کرتا ہے؟
اس مرحلے میں منتخب ہونے والے شائقین نومبر کے وسط اور دسمبر کے شروع کے درمیان ٹکٹ خرید سکیں گے۔ تیسرا راؤنڈ، جسے انتخابی قرعہ اندازی کہا جاتا ہے، ۵؍ دسمبر کو فائنل ٹیم ڈرا کے بعد کھلے گا، جو ورلڈ کپ کے باضابطہ میچ کا شیڈول طے کرے گا۔
ٹکٹ کے زمرے اور قیمت
ٹکٹوں کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے - زمرہ وَن پچ کے بہترین نظارے فراہم کرتا ہے جبکہ زمرہ۴؍ میں اسٹینڈس میں اونچی نشستیں شامل ہیں۔ پہلی بار فیفا متحرک قیمتوں کا تعین کر رہا ہے، لہٰذا ٹکٹ کی قیمتوں میں مانگ کے لحاظ سے اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔فیفا نے یہ بھی کہا ہے کہ مزید ٹکٹیں ٹورنامنٹ کے قریب’پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر‘ دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھئے:آئی سی سی ویمن ون ڈے پلیئرز رینکنگ: اسمرتی مندھانا کی پہلی پوزیشن پر برقرار
ٹکٹ کی قیمت کتنی ہے؟
سب سے سستے ٹکٹ۶۰؍ڈالرس (۳۵۰۰؍ روپے) سے شروع ہوتے ہیں - تقریباً۴۰؍ میچوں کے لیے دستیاب تھے تاہم، زیادہ تر گیمز کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ انگل ووڈ، کیلیفورنیا میں ہونے والے افتتاحی میچ میں جب فروخت شروع ہوئی تو قیمتیں۵۶۰؍ڈالرس سے۲۷۳۵؍ڈالرس(۲؍لاکھ ۴۱؍ہزارروپے) تک تھیں۔ دوبارہ فروخت کرنے والی سائٹس پر، اکتوبر میں اس میچ کا ایک ٹکٹ حیران کن۶۱۶۴۲؍ڈالرس(۵۴؍لاکھ ۴۵؍ہزار روپے ) میں درج تھا۔