آئی سی سی ویمن ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی، بیٹرز رینکنگ میں ہندوستان کی اسمرتی مندھانا پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر ۶؍ درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔
EPAPER
Updated: October 28, 2025, 5:35 PM IST | Dubai
آئی سی سی ویمن ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی، بیٹرز رینکنگ میں ہندوستان کی اسمرتی مندھانا پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر ۶؍ درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔
آئی سی سی ویمن ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی، بیٹرز رینکنگ میں ہندوستان کی اسمرتی مندھانا پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر ۶؍ درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی لاورا وولورٹ دو درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئی ہیں۔ انگلینڈ کی ایمی جونز۴؍ درجہ بہتری کے بعد نویں نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کی سدرہ امین ایک درجہ تنزلی کے بعد بارہویں نمبر پر چلی گئیں، آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ ۱۶؍ درجہ بہتری کے بعد ۱۶؍ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔
بولرز رینکنگ میں انگلینڈ کی صوفی ایکل اسٹون پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، آسٹریلیا کی الانا کنگ ۵؍ درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئیں، پاکستان کی نشریٰ سندھو ٹاپ ۱۰؍ بولرس کی فہرست میں شامل ہیں اور ایک درجہ بہتری کے بعد ۱۰؍ ویں نمبر پر پہنچ گئیں، ہندوستان کی رینوکا سنگھ ۷؍ درجہ بہتری کے بعد۱۹؍ ویں پوزیشن پر آگئیں۔ آل راؤنڈرز رینکنگ میں آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ ساؤتھ افریقہ کی ماریزین کیپ ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئیں، آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئیں۔
انگلینڈ سیمی فائنل سے قبل ایکل اسٹون کی صحت یابی کے لیے پر امید
انگلینڈ کی بائیں ہاتھ کی اسپنر سوفی ایکل اسٹون کے ایم آر آئی اسکین میں ان کے کالر کی ہڈی کے قریب جوڑ میں معمولی چوٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل ان کی حالت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دھچکے کے باوجود انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پر امید ہے کہ وہ فٹ ہو کر میچ میں کھیلنے کے قابل ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھئے:سعودی عرب کا نیوم اسٹیڈیم ،زمین سے تقریباً۳۵۰؍ میٹر کی بلندی پر بنایا جائے گا
انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’سوفی ایکل اسٹون کے بائیں کندھے کے ایم آر آئی سکین کے نتائج سے ان کے کالر کی ہڈی کے قریب جوڑ میں معمولی چوٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کی حالت کا جائزہ بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے پہلے لیا جائے گا۔ ایکل اسٹون نے انگلینڈ کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس نے ۶؍ میچوں میں ۹۳ء۸؍ کی اکنامی ریٹ سے ۱۲؍ وکٹ حاصل کئے ہیں اور وہ اپنی ساتھی لنسی اسمتھ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں مشترکہ طور پر پانچویں سب سے زیادہ وکٹ لینے والی بولر ہیں۔ انگلینڈ پوائنٹس ٹیبل میں ۱۱؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اس نے ۵؍ میچ جیتے اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد پاکستان کے ساتھ پوائنٹس کا اشتراک کیا۔