Inquilab Logo

لیورپول کی شاندار فتح، محمد صلاح نے ۲؍گول کئے

Updated: January 03, 2024, 11:07 AM IST | Agency | Liverpool

پریمیر لیگ میں نیوکاسل کو ۲؍کے مقابلے۴؍گول سے شکست دی، پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار۔

Mohamed Salah scored 2 goals for Liverpool against Newcastle. Photo: INN
محمد صلاح نے لیورپول کےلئے نیوکاسل کیخلاف ۲؍گول کئے۔ تصویر : آئی این این

اسٹار کھلاڑی محمد صلاح کے ۲؍ گول کی مدد سے لیور پول نے نیو کاسل یونائیٹڈ کے خلاف ۲؍کے مقابلے ۴؍ گول سے سنسنی خیز جیت کے ساتھ ۳؍ پوائنٹس کی برتری لے کر پریمیر لیگ میں سرفہرست پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ محمدصلاح نے لیورپول کےلئے ۲؍ گول کئے جبکہ کرٹس جونز اور کوڈی گیپکو نےبھی ٹیم کیلئے ایک ایک گول کیا۔لیورپول نے اینفیلڈ میں شاندار جیت کے ساتھ ۲۰۲۴ءکا آغاز کیا۔ حالانکہ میچ میں محمد صلاح نے ایک پنالٹی کو گول میں تبدیل کرنے کا موقع گنوادیا تھا۔ان کے پنالٹی شاٹ کو گول کیپرمارٹن ڈبراکا نے بچا لیا تھا۔ دوسرے ہاف میں نیو کاسل نے الیکزنڈر اور بوٹمین نے گول کئے تھے۔
  لیورپول کے اسٹار کھلاڑی اور مصری فارورڈ محمد صلاح نے ۴۹؍ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے نہ صرف لیور پول کےلئے پریمیر لیگ میں ۱۵۰؍گول کئے بلکہ پنالٹی کو گول میں تبدیل نہ کر پانے کا ازالہ بھی کرلیا۔حالانکہ ۶؍منٹ بعد ہی نیوکاسل کیلئے الیکزنڈر نے گو ل کرتے ہوئے اسکور ایک ایک سے برابرکردیا۔
اس کے بعد دونوں ٹیمیں گول کرنے کی کوشش کرتی رہیں لیکن کامیابی لیورپول کو ۷۴؍ویں منٹ میں ملی جب جونس نے صلاح کے ایک شاندار پاس پر گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دو ایک سے آگے کر دیا۔ اس کے ۴؍ منٹ بعد ہی لیورپول نے گیکپو کے گول کی مدد سے ایک کے مقابلے ۳؍گول کی برتری حاصل کر لی۔جب لگ رہا تھا کہ یہ میچ لیورپول اب آسانی سے اپنے نام کر لے گا تو سوین بوٹمین نے کھیل کے ۸۱؍ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اسکور ۲۔۳؍کردیا اور اپنی ٹیم کی امیدوں کو زندہ رکھا۔کھیل کے آخری لمحات میں ایک بار پھر لیورپول کو پنالٹ ملی جسے گول میں تبدیل کرنے میں محمد صلاح نے کوئی غلطی نہیں کی اور اپنی ٹیم کو ۲۔۴؍سے فتح دلانے میں اہم رول ادا کیا۔محمد صلاح اب اپنی قومی ٹیم مصرکیلئے افریقہ کپ آف نیشنس میں شرکت کریں گے۔
 واضح رہے کہ موجودہ سیزن میں محمد صلاح کے پریمیر لیگ مقابلوں میں ۱۴؍گول ہوچکے ہیں ۔اس جیت کے ساتھ لیورپول کے ۲۰؍ میچوں کے بعد ۴۵؍پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ دوسرے مقام پر موجود ایسٹن ولا سے ۳؍ پوائنٹ آگے ہے۔ دوسری جانب نیو کاسل ۶؍ میچوں میں ۵؍شکست کے بعد ۲۹؍پوائنٹس کے ساتھ ۹؍ویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK