انسٹاگرام پر دنیا کے۱۰؍ سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے افراد کی فہرست جاری کردی گئی۔ دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا سب سے طاقتور پلیٹ فارم انسٹاگرام اب صرف تصویریں پوسٹ کرنے کا ذریعہ نہیں رہا بلکہ شہرت، اثرورسوخ اور پیسہ کمانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔
EPAPER
Updated: May 01, 2025, 11:33 AM IST | Agency | New Delhi
انسٹاگرام پر دنیا کے۱۰؍ سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے افراد کی فہرست جاری کردی گئی۔ دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا سب سے طاقتور پلیٹ فارم انسٹاگرام اب صرف تصویریں پوسٹ کرنے کا ذریعہ نہیں رہا بلکہ شہرت، اثرورسوخ اور پیسہ کمانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔
انسٹاگرام پر دنیا کے۱۰؍ سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے افراد کی فہرست جاری کردی گئی۔ دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا سب سے طاقتور پلیٹ فارم انسٹاگرام اب صرف تصویریں پوسٹ کرنے کا ذریعہ نہیں رہا بلکہ شہرت، اثرورسوخ اور پیسہ کمانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ ۲۰۲۵ء میں انسٹاگرام پر راج کرنے والی شخصیات کی فہرست معروف جریدے فوربس نے جاری کی ہے۔ دنیائے فٹبال پر راج کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی دھاک بٹھائے ہوئے ہیں، دونوں فٹبالرس دیگر معروف سلیبریٹیز کو پیچھے چھوڑ کر سب سے آگے نکل گئے ہیں۔فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو۶۵۲؍ملین فالوورس کے ساتھ سرفہرست ہیں اور وہ ایک اسپانسرڈ پوسٹ سے تقریباً۲۹؍ کروڑ روپے کماتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر لیونل میسی براجمان ہیں جن کے فالوورزس کی تعداد ۵۰۵؍ ملین ہے، جب کہ وہ ہر پوسٹ سے۲۱؍ کروڑ روپے سے زائد کماتے ہیں۔تیسرے نمبر پر گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز ہیں جن کے فالوورس۴۲۰؍ ملین ہے اور وہ اپنی بیوٹی برانڈ ریئر بیوٹی کے ذریعے سوشل میڈیا پر بھرپور کمائی کر رہی ہیں۔ اسی طرح دی راک، کائلی جینر، آریانا گرانڈے، کم کارڈیشین، بیونسے، کلوئی کارڈیشین اور جسٹن بیبر بھی انسٹاگرام کے ٹاپ۱۰؍ ستاروں میں شامل ہیں، جن کی ایک پوسٹ کی قیمت کروڑوں میں ہے۔