Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرانس: گرمی کی لہر کا اثر، ایئر کنڈیشن کی خریداری کیلئے افراتفری

Updated: July 03, 2026, 2:37 PM IST | Paris

فرانس میں گرمی کی شدید لہر کے سبب عوام میں ایئر کنڈیشن کی خراداری کیلئے افراتفری مچ گئی، جبکہ میڈیا نے اسٹور کے مناظر کو بحران قرار دیا، بڑھتا درجہ حرارت ٹھنڈک کے آلات کی مانگ کو بڑھارہاہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این

فرانس میں گرمی کی شدید لہر کے سبب عوام میں ایئر کنڈیشن کی خراداری کیلئے افراتفری مچ گئی، جبکہ میڈیا نے اسٹور کے مناظر کو بحران قرار دیا، بڑھتا درجہ حرارت ٹھنڈک کے آلات کی مانگ کو بڑھارہاہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں گاہکوں کو اسٹور کے کھلنے پر اندر دوڑتے ہوئے دکھایا گیا، کیونکہ ملک بھر میں کئی دنوںسے غیر معمولی بلند درجہ حرارت کے بعد ایئر کنڈیشن  کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔فرانسیسی قانون ساز کارل اولیو نے کہا کہ کئی دیگر اسٹورز پر بھی ایسے ہی مناظر درج ہوئے، جہاں کچھ گاہک خوردہ فروش کے صبح ساڑھے ۸؍بجے کھلنے سے پہلے صبح۶؍ بجے سے قطار میں لگ گئے۔

اولیو کے مطابق، ایک برانچ نے پورٹیبل ایئر کنڈیشنرز سمیت تقریباً دو لاکھ ٹھنڈک کے آلات پیش کرنے والی ملک گیر مہم کو فروغ دیا تھا۔تاہم، انہوں نے کہا کہ کچھ اسٹورز، بشمول شامبورسی میں واقع ایک، میں گاہکوں کے داخل ہوتے وقت کوئی ایئر کنڈیشن دستیاب نہیں تھا۔‘‘ صرف پنکھے تھے۔‘‘  بعد ازاں انہوں نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ہر اسٹور میں اصل دستیاب اسٹاک کے بارے میں واضح معلومات کی کمی کو قبول کرنا بہت مشکل ہے۔‘‘انہوں نے دلیل دی کہ بہت سے گاہک گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹے، اور فرانسیسی صارفین کے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری اداروں کو مصنوعات کی دستیابی کے بارے میں صارفین کو گمراہ نہیں کرنا چاہیے۔

دریں اثناء فرانسیسی میڈیا نے ملک بھر میں اسی طرح کے مناظر کو ’’افراتفری‘‘ قرار دیا کیونکہ بڑھتا درجہ حرارت ٹھنڈک آلات کی مانگ کو بڑھا رہا تھا۔لی پاریزین کے مطابق، سینٹ- گرمین- این لائے میں ایک اسٹور پر آخری بچے ہوئے پنکھوں کے لیے مقابلہ کرتے ہوئے گاہکوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد پولیس کو نظم بحال کرنے کے لیے مداخلت کرنی پڑی۔اوبرویلیئرز میں ایک اور برانچ کے عینی شاہدین نے اخبار کو بتایا کہ کچھ خریداروں نے اسٹور کھلنے سے پہلے دروازے زبردستی کھولے اور آلات تک پہنچنے کی کوشش میں دوسروں کو دھکیل دیا۔
واضح رہے کہ فرانس نے کئی دنوں سے غیر معمولی بلند درجہ حرارت کا سامنا ہے، جس میں بہت سے علاقوں میں درجہ حرارت۳۵؍ ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپردرج کیا گیا، جس نے ٹھنڈک آلات کی بڑھتی ہوئی مانگ میں اضافہ کردیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK