اسپین کے اسٹار فٹبال کھلاڑی الامین جمال نے کہا ہے کہ ہم نے فرانس کو پہلے بھی دو بار ہرایا اور اس لیے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انہیں ہم سے ڈرنا چاہیے۔
EPAPER
Updated: July 11, 2026, 6:03 PM IST | New York
اسپین کے اسٹار فٹبال کھلاڑی الامین جمال نے کہا ہے کہ ہم نے فرانس کو پہلے بھی دو بار ہرایا اور اس لیے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انہیں ہم سے ڈرنا چاہیے۔
اسپین کے اسٹار فٹبال کھلاڑی الامین جمال نے کہا ہے کہ ہم نے فرانس کو پہلے بھی دو بار ہرایا اور اس لیے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انہیں ہم سے ڈرنا چاہیے۔ انگلیوڈ میں واقع سوفی اسٹیڈیم میں بلجیم پر اسپین کی جیت کے بعد جمال نے صحافیوں سے کہا کہ’’اگر فرانس کو کسی سے ڈرنا چاہیے، تو وہ ہم ہیں۔ ہم نے انہیں پہلے بھی ہرایا ہے۔ ہم نے انہیں دو بار مات دی ہے۔ سچ کہوں تو، مجھے لگتا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کی دو بہترین ٹیمیں ہیں، اس لیے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، لیکن ہمیں کوئی ڈر نہیں ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:موناکو ڈائمنڈ لیگ: سرویش کشارے نے تیسرا مقام حاصل کیا
جمال نے کہاکہ ’’ایسا لگ سکتا ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیل رہے ہیں، لیکن ہم جس بھی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں، وہ ہمارے خلاف دفاعی رخ اپناتی ہے۔ کسی نے بھی ہمارا ڈٹ کر مقابلہ نہیں کیا، لیکن آخر میں آج پھر سے جیت ہماری ہی ہوئی۔ یہی سب سے اہم بات ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچ کر ہم واقعی بہت خوش ہیں۔ ہم کافی وقت سے یہاں ہیں اور فائنل تک بنے رہنا چاہتے ہیں۔‘‘
🏁 WE`RE THROUGH TO THE WORLD CUP SEMI-FINALS!! 🤩🇪🇸
— Spanish Football (@SpainIsFootball) July 10, 2026
What a battle. What a team.
SEE YOU IN THE LAST FOUR!!
🇪🇸 🆚 🇧🇪 | 2-1 | 90+7`#VamosEspaña | #FIFAWorldCup pic.twitter.com/06LSPyi2SX
اسپین کے کوچ لوئس ڈی لا فوئینتے نے کہا کہ’’اگلے میچ کے لیے امیدیں کافی بلند ہیں۔ ہم اس اگلے میچ پر مکمل توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور اگلے میچ میں اپنے حریف کی صلاحیت سے بخوبی واقف ہیں۔ لیکن ساتھ ہی ہم اس بات پر بھی پوری طرح پرامید ہیں کہ ہم فرانس کو ہرانے میں اہل ہیں۔ ہمارے پاس کوالٹی ہے اور یہ پھر سے سیمی فائنل ہے۔ ہم ان کے خلاف سیمی فائنل کھیل چکے ہیں۔ ہم کامیاب رہے تھے۔ یہ میچ بے حد چیلنجنگ ہوگا۔ یہ توانائی سے بھرپور ہوگا۔ ہمیں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔‘‘
اسپین اور فرانس کے درمیان منگل کو ٹیکساس کے ارلنگٹن میں ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔ مکیل میرینو نے ۸۸؍ ویں منٹ میں گول کیا اور اسپین نے جمعہ کوبلجیم کو ۱۔۲؍گول سے ہرا کر فرانس کے ساتھ مقابلے کی تیاری کر لی۔ فرانس نے جمعرات کو مراکش کو ۰۔۲؍ گول سے ہرایا تھا۔ گزشتہ تین برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہوگی، جس میں اسپین نے ۲۰۲۴ءمیں یورپی چیمپئن شپ اور ۲۰۲۵ء میں یوئیفا نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:وجے کی آخری فلم ’’جنا نائیگن ‘‘کو A سرٹیفکیٹ، کئی مناظر پر سینسر بورڈ کی قینچی
میرینو نے اسپین کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچایا
سپر سب مکیل میرینو کے آخری لمحات میں کیے جانے والے گول کی بدولت اسپین نے جمعہ کی رات فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بلجیم کو ۱۔۲؍گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں فرانس سے مقابلے کا راستہ یقینی بنالیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف گول کیے۔ ابتدائی لائن اپ میں غیر متوقع طور پر شامل ہونے والے فیبین روئز نے ۳۰؍ ویں منٹ میں ری بونڈ پر گول کیا، لیکن چارلس ڈی کیٹیلیئر نے ٹموتھی کاسٹاگنے کے کراس پر ۴۱؍ ویں منٹ میں برابری کا گول داغ دیا۔ تاہم، آخر میں اسپین نے بازی مار لی جب متبادل گول کیپر سینی لیمینس پاؤ کیوبارسی کے دور سے کیے گئے شاٹ کو روک نہ سکے اور میرینو نے مقررہ وقت ختم ہونے سے دو منٹ پہلے فتح دلانے والا گول کر دیا۔ اسپین اب منگل کو ایک خواب جیسے سیمی فائنل میں فرانس کا سامنا کرے گا۔