ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کو یادگار بنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنے ’کمفرٹ زون‘ سے باہر آنا ہوگا۔
EPAPER
Updated: June 13, 2025, 4:14 PM IST | Agency | Mumbai
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کو یادگار بنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنے ’کمفرٹ زون‘ سے باہر آنا ہوگا۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کو یادگار بنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنے ’کمفرٹ زون‘ سے باہر آنا ہوگا۔ گمبھیر نے ریٹائر ہو چکے کھلاڑیوں، وراٹ کوہلی، روہت شرما اور روی چندرن اشون کی غیر موجودگی کو موقع میں تبدیل کرنے کی تلقین کی۔ واضح رہے کہ ہندوستان۲۰۰۷ء کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے مقصد سے اترےگا۔ سیریز کا پہلا میچ۲۰؍ جون سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
گوتم گمبھیر نے بی سی سی آئی ڈاٹ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس دورے کو ۲؍طرح سے دیکھا جا سکتا ہے — ایک یہ کہ ہم اپنے ۳؍ تجربہ کار کھلاڑیوں کے بغیر ہیں اور دوسرا یہ کہ ہمیں ملک کیلئے کچھ خاص کرنے کا انوکھا موقع ملا ہے۔ جب میں اس گروپ کو دیکھتا ہوں تو مجھے ان کے اندر کچھ خاص کرنے کی بھوک، جنون اور عزم نظر آتا ہے۔ اگر ہم قربانی دیتے ہیں، اگر ہم ہر دن نہیں ، بلکہ ہر سیشن، ہر گھنٹے اور ہر گیند پر چیلنج پیش کرتے ہیں ، تو میں سمجھتا ہوں کہ ہم اس دورے کو یادگار بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے بی سائی سدرشن سمیت ٹیم کے نئے کھلاڑیوں کی بھی تعریف کی۔ ہندوستانی ٹیم کو چ نے کہاکہ پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونا ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔ میں سائی کا خیر مقدم کرنا چاہتا ہوں ، جنہوں نے حالیہ ۳؍ ماہ میں شاندار بلےبازی کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کا ریڈ بال کریئر کامیاب ہوگا۔ میں ارش دیپ سنگھ کا بھی خیر مقدم کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے وہائٹ بال سے شاندار مظاہرہ کیا ہے اور اب ریڈ بال میں بھی وہی کارکردگی دکھائیں گے۔
گمبھیر نے شبھمن گل اور رشبھ پنت کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہاکہ میں گل کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو پہلی بار کپتانی کر رہے ہیں۔ اپنے ملک کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے۔ رشبھ پنت کو بھی جو اب لیڈرشپ گروپ کا حصہ ہیں۔ کرون نائر کی واپسی پر تعریف کرتےہو کہاکہ’’واپسی کبھی آسان نہیں ہوتی، خاص طور پر۷؍برس بعد۔ کرون نے شاندار کارکردگی کے ساتھ خود کو ثابت کیا ہے۔ ان کا کبھی ہار نہ ماننے والا جذبہ متاثر کن ہے اور یہی چیز انہیں دوبارہ ٹیم میں لائی ہے۔ کرون نائر نے کہاکہ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے ایک اور موقع دیا گیا۔ میں اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں۔ میدان میں اترنے پر میرے اندر جذبات کا طوفان ہوگا لیکن ابھی میں انہیں بیان نہیں کر سکتا۔