Inquilab Logo Happiest Places to Work

جرمنی نے یورگن کلوپ کو قومی فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

Updated: July 24, 2026, 7:16 PM IST | Berlin

جرمنی نے ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی اور جولین ناگلس مین کے استعفے کے بعد جورگن کلوپ کو قومی فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ جرمن فٹبال فیڈریشن نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ کلوپ نے۲۰۳۰ء کے فیفا ورلڈ کپ تک جرمن قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

Jurgen Klopp.Photo:X
یورگن کلوپ۔ تصویر:ایکس

 جرمنی نے ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی اور جولین ناگلس مین کے استعفے کے بعد جورگن کلوپ کو قومی فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ جرمن فٹبال فیڈریشن نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ  کلوپ نے۲۰۳۰ء کے فیفا ورلڈ کپ تک جرمن قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
 اس موقع پر کلوپ نے کہا’’قومی ٹیم جرمن عوام کو جس طرح ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتی ہے، شاید ہی کوئی اور چیز ایسا کر سکے۔ یہی احساس اس ذمہ داری کو میرے لیے بے حد خاص بناتا ہے۔‘‘ قومی ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کلوپ کو ابتدا ہی میں سخت امتحان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے آغاز میں جرمنی کو صرف ۱۱؍ دن کے اندر نیشنز لیگ کے چار میچ کھیلنے ہیں، جن میں نیدرلینڈز، یونان اور سربیا کے خلاف اہم مقابلے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان سیریز جیتنے کے قریب، زمبابوے کے لیے کرو یا مرو کی صورتحال


 کلوپ نے۲۰۲۴ء میں لیورپول کی کوچنگ چھوڑنے کے بعد کسی ٹیم کی براہ راست کوچنگ نہیں کی۔ جنوری  ۲۰۲۵ ءمیں انہیں ریڈ بل کے فٹبال آپریشنز کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا جبکہ وہ میجنٹا ٹی وی کے لیے ورلڈ کپ تجزیہ کار کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔
بنگلورو ایف سی کا پری سیزن کیمپ شروع، نئے سیزن کے لیے تیاریاں تیز
بنگلورو ایف سی نے جمعرات کی شام ۲۷۔۲۰۲۶ء  انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنے پری سیزن کیمپ کا آغاز کر دیا۔ ٹیم نئے سیزن سے قبل ایک بار پھر متحد ہو گئی ہے۔ بلیوز کے لقب سے مشہور بنگلورو ایف سی اس بار نئے جوش و خروش اور دو اہم نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ہسپانوی مڈفیلڈر بورخا مارٹینیز اور پرتگالی دفاعی کھلاڑی سانڈرو ایمبالو ویزا کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بنگلورو میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
بنگلورو ایف سی کے ہیڈ کوچ پیپ منیوز نے کہا’’یہ ہمارے لیے ایک پُرجوش مرحلہ ہے کیونکہ اس بار پورا سیزن ہمارے سامنے ہے اور ہمیں اسکواڈ کی مکمل صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔ میں بے حد پُرجوش ہوں کہ یہ سیزن ہمارے لیے کیا نتائج لے کر آتا ہے۔‘‘‘
منیوز کلب کے ساتھ اپنا پہلا مکمل سیزن شروع کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں بنگلورو ایف سی نے گزشتہ ۲۶۔۲۰۲۵ء آئی ایس ایل سیزن کا اختتام پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر کیا تھا۔ اس دوران ٹیم نے دو میچ جیتے، تین برابر کھیلے اور ایک میں شکست کا سامنا کیا۔ پری سیزن کی تیاریوں کے اگلے مرحلے میں ٹیم فٹنیس اور جسمانی جانچ کے لیے بیلاری میں واقع انسپائر انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹ جائے گی، جہاں  ۲۷؍ سے۳۰؍ جولائی تک کھلاڑی سخت تربیتی سیشن اور مختلف ہائی انٹینسٹی ٹیسٹ سے گزریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:جانی ڈیپ کی ہالی ووڈ میں واپسی، ’’ایبینیزر‘‘ کا پہلا ٹریلر کامک کان ۲۰۲۶ء میں جاری


بنگلورو ایف سی کے فٹبال ڈائریکٹر ڈیرن کیلڈیرا نے کہا’’گزشتہ سیزن میں مختصر آئی ایس ایل مہم کے بعد اس مرحلے پر پری سیزن کیمپ کا آغاز اسکواڈ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کو دوبارہ ایک ساتھ آنے، اپنی فٹنیس بہتر بنانے اور نئے سیزن کے چیلنجز کے لیے بھرپور تیاری کا موقع ملتا ہے۔ مضبوط پری سیزن ہی کامیاب سیزن کی بنیاد رکھتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ٹیم پہلے ہی میچ سے مکمل طور پر تیار ہو۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK