کچھ کھیل ایسے ہوتے ہیں جن میںانسانی جسامت، قوت، جذبہ، لگن بہت اہمیت کےحامل ہوتے ہے۔
EPAPER
Updated: July 06, 2025, 11:13 AM IST | Mumbai
کچھ کھیل ایسے ہوتے ہیں جن میںانسانی جسامت، قوت، جذبہ، لگن بہت اہمیت کےحامل ہوتے ہے۔
کچھ کھیل ایسے ہوتے ہیں جن میںانسانی جسامت، قوت، جذبہ، لگن بہت اہمیت کےحامل ہوتے ہے۔ مضبوط اعصاب، تیز ذہن، لمبا قد، چستی، بدن کا ہر وقت فٹ رہنا ، یہ سب باتیں ایک کامیاب کھلاڑی کے لئے بہت سودمند ہوتی ہیں۔ گیتھو اناجوز ایک ہندوستانی باسکٹ بال کھلاڑی ہیںجو ہندوستان کی خواتین کی قومی باسکٹ بال ٹیم کی کپتان رہ چکی ہیں۔ گیتھو انا جوز ہندوستانی باسکٹ بال کا ایک بڑا نام ہے۔ وہ ایک ایسا سمبل ہیں جسےبہت سے حریفوں نے ٹکر دی لیکن اس حوصلہ مند خاتون باسکٹ کھلاڑی کو شکست نہیں دے سکے۔آج گیتھوجوز بھلے ہی ہندستان کی ایک سابق باسکٹ پلیئرہیںلیکن وہ قومی منظر نامے پرآئیں اور تیزی سےشہرت پانےوالی خاتون بن گئیں۔ اپنے بہتر مستقبل کےلئے انہوں نے سخت محنت کرکے اپنا راستہ ہموارپہلے ہی کرلیا تھا۔
گیتھو انا جوس۳۰؍جون۱۹۸۵ءکوہندوستان کےکوٹائم کیرالہ میں پیدا ہوئیں۔باسکٹ بال ان کا جنون اور ان کی زندگی رہا، جو ان کے کھیل کی محبت سےظاہر ہوتا ہے۔جوز نے ہمیشہ خود پر یقین رکھا۔ انہوںنے اپنے مصمم ارادے سےجو چاہا وہ حاصل کیا۔ انہوں نے ہر کھیل کو ایک نیا چیلنج قبول کرتے ہوئے کھیلا۔ یہی نہیں انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو اس کھیل میں حصہ لینے کی ہمیشہ ترغیب دی۔
جوزکا قد ۶؍فٹ۲؍ انچ ہے، ۲۰۰۶ءسے ۲۰۰۸ء کے آسٹریلوی بگ وی سیزن میں رنگ ووڈ ہاکس کیلئےکھیلیں، وہ پہلی ہندوستانی خاتون باسکٹ بال کھلاڑی ہیں جو آسٹریلیا کے کلب کے لیے بطور پیشہ ورکھیل چکی ہیں۔ ۲۰۰۸ءکے سیزن میں انہیں آسٹریلین ویمنز نیشنل باسکٹ بال لیگ میں ڈینڈینونگ کی طرف سے کھیلنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ اس کے بعداپریل۲۰۱۱ءمیںڈبلیو این بی اے کی ٹیموں، شکاگو اسکائی، لاس اینجلس اسپارکس، اور سان انتونیو سلور اسٹارز نے انہیں آزمانے کے لیے مدعو کیا۔ جون ۲۰۱۲ءمیں،جوز نے ہائیانگ میں ہونے والے تیسرےایشین بیچ گیمز کے فائنل میں۱۱؍ پوائنٹس حاصل کیے، جس سے ہندوستان کو چین کے خلاف۱۷-۱۴؍سے فتح حاصل کرنے میں مدد ملی۔جاپان میںمنعقدہ۲۰۰۵ءکی ایشین باسکٹ بال کنفیڈریشن چیمپئن شپ برائے سینئر خواتین میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ۲۰۰۵ءکےٹورنامنٹ میں سب سےقیمتی کھلاڑی، بہترین کھلاڑی، ٹاپ اسکورر، ٹاپ ریباؤنڈر اور مقبول ترین کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا۔یہ تقریب فوکٹ میں منعقد کی گئی تھی۔ ۲۰۰۶ءکے کامن ویلتھ گیمز میں سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ، ٹاپ اسکورر کا ایوارڈ، ریباؤنڈر اور بہترین شاٹ بلاکر کا ایوارڈ جیتا تھا۔ یہ تقریب آسٹریلیا میں منعقد ہوئی۔جنوبی کوریا کے انچیون میں منعقدہ۲۰۰۷ءفیبا ایشیا چمپئن شپ برائے خواتین میںپول-بی میںخطاب جیتا۔ ۲۰۰۶ءمیںپہلی فوکٹ انٹرنیشنل انویٹیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ تھائی لینڈ میں منعقدہوئی۔گیتھو، قومی ٹیم کے لیے کئی چیمپئن شپ کے علاوہ آسٹریلیا میں کسی پروفیشنل لیگ میں کھیلنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی ہیں۔ جوز نے بین الاقوامی سطح پر کھیل کر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔