سابق آل راؤنڈر معین علی نے کہا کہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز سے ہندوستان کے اسٹار بلے باز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی عدم موجودگی میزبان ٹیم کو بہت فائدہ دے گی۔
EPAPER
Updated: May 14, 2025, 11:54 AM IST | Agency | London
سابق آل راؤنڈر معین علی نے کہا کہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز سے ہندوستان کے اسٹار بلے باز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی عدم موجودگی میزبان ٹیم کو بہت فائدہ دے گی۔
سابق آل راؤنڈر معین علی نے کہا کہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز سے ہندوستان کے اسٹار بلے باز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی عدم موجودگی میزبان ٹیم کو بہت فائدہ دے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے ماہ شروع ہونے والی ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سخت سیریز میں ٹیم انڈیا کی قیادت کرنے کیلئے شبھمن گل ترجیحی انتخاب ہوں گے۔ روہت اور وراٹ نے حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، اس سیریزکیلئے ہندوستان کو اس کے دو انتہائی تجربہ کار کھلاڑیوں کے بغیر چھوڑ دیا۔ معین علی ، جنہوں نے گزشتہ سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا، نے کہاکہ `میں یقینی طور پر سمجھتا ہوں کہ یہ انگلینڈ کے لئے بہت بڑا فائدہ ہے۔ دو سرفہرست کھلاڑی جو انگلینڈ کے دورے پر کئی بار آ چکے ہیں اس لئے ان کے پاس تجربہ ہے۔ مجھے یاد ہے کہ روہت نے پچھلی بار انگلینڈ میں بہت اچھا مظاہرہ کیا تھا۔ ان میں جو جذبہ ہے، جس طرح کے لیڈر ہیں، ان دونوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کی کپتانی کی ہے۔