پنجاب کنگز کے آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل انگلی میں فریکچر کے باعث آئی پی ایل کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹیم نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا۔
EPAPER
Updated: May 02, 2025, 12:43 PM IST | Agency | Chennai
پنجاب کنگز کے آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل انگلی میں فریکچر کے باعث آئی پی ایل کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹیم نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا۔
پنجاب کنگز کے آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل انگلی میں فریکچر کے باعث آئی پی ایل کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹیم نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا۔ میکسویل کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف گزشتہ میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہونے سے قبل زخمی ہو گئے تھے۔ اس میچ میں وہ ۷؍ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔ ان کی جگہ سریانش شیڈگے کو بدھ کو چنئی سپر کنگز کے خلاف آخری ۱۱؍ میں شامل کیا گیا تھا۔ پنجاب کنگز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس بارے میں جاکاری دیتے ہوئے لکھا کہ ہم ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ پنجاب کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے کہا کہ ہم متبال پر فیصلہ کریں گے۔ ہمیں ابھی کچھ اور میچ کھیلنے ہیں۔ ابھی ہم دستیاب کھلاڑیوں میں سے متبادل کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس عظمت اللہ عمرزئی، ہارون ہارڈی اور زیویئر بارٹلیٹ ہیں۔ ہم صورتحال کے مطابق ٹیم کمبی نیشن بناتے ہیں۔
ممبئی انڈینس کے وگنیش پوتھور بھی باہر
دریں اثناءممبئی انڈینس کے بائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز وگنیش پوتھور دونوں پنڈلیوں میں تناؤ کی وجہ سےآئی پی ایل سے باہر ہو گئے ہیں، فرنچائز نے ان کی جگہ اَن کیپڈ لیگ اسپنر رگھو شرما کو سائن کیا ہے۔ فرنچائز نے ایک بیان میں کہا’’وگنیش ممبئی انڈینس کی میڈیکل اور ایس اینڈ سی ٹیم کے ساتھ اپنی صحت یابی پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ ‘‘ پوتھور نے اس آئی پی ایل سیزن کے شروع میں چنئی سپر کنگزکے خلاف ۳؍ وکٹ لے کر یادگار آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کُل ۵؍ میچوں میں ۶؍ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ۳۲؍سالہ رگھو ممبئی انڈینس کے نیٹ بولنگ یونٹ کا حصہ تھے اور انہیں ۳۰؍لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر مرکزی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
انہوں نے گزشتہ چند برسوں میں گھریلو کرکٹ میں پنجاب اور پڈوچیری کی نمائندگی کی ہے۔ ۱۱؍فرسٹ کلاس میچوں میں انہوں نے ۵۹ء۱۹؍کے اوسط سے ۵۷؍وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ۹؍ لسٹ’ اے‘ میچوں میں ۱۴؍وکٹیں اور ۳؍ ٹی۔ ۲۰؍ میچوں میں ۳؍ وکٹ لیا ہے۔