Inquilab Logo

فلپس کی جارحانہ بلے بازی، میرپور ٹیسٹ دلچسپ

Updated: December 09, 2023, 10:12 AM IST | Agency | Mirpur

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے ۸۷؍رن بنائے، بنگلہ دیش کو برتری حاصل ۔

Glenn Phillips can be seen in action. Photo: PTI
گلین فلپس کو ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر :پی ٹی آئی

گلین فلپس کی۷۲؍ گیندوں پر۸۷؍ رن کی جارحانہ بلے بازی کے بل بوتے پر نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں ۸؍ رن کی معمولی برتری حاصل کرنے کے بعد جمعہ کو یہاں تیسری اننگز میں بنگلہ دیش کے ۲؍وکٹ لئے۔ ۲؍ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ کے دن ۲؍وکٹ لے کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ بارش سے متاثرہ اس میچ میں بنگلہ دیش کے۱۷۲؍ رن کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز چائے کے وقفے سے قبل۱۸۰؍ رن پر سمٹ گئی۔
دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے جلد روک دیا گیا۔ جب کھیل روکا گیا تو بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں ۳۸؍ رن پر ۲؍ وکٹ گر چکے تھے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم۳۰؍ رن سے آگے ہے اور اس کے ۸؍ وکٹیں باقی ہیں ۔ میچ کا دوسرا دن بارش کی نذر ہو گیا۔ نیوزی لینڈ نے تیسرے دن کا آغاز ۵؍ وکٹوں پر۵۵؍ رن سے کیا۔ فلپس نے محدود اوورس کے فارمیٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز میں ۴؍ چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔ انہوں نے خاص طور پر حسن کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے ۳؍ اوور میں ۳؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر دباؤ کو کم کیا۔اس دوران فلپس نے ڈیرل مشیل (۱۸) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے ۴۹؍ رن اور کائل جیمیسن (۲۰؍رن) کے ساتھ ۸؍ویں وکٹ کے لئے ۵۵؍ رن کی شراکت کر کے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ آف اسپنر مہدی حسن اور لیفٹ آرم اسپنر تیج الاسلام نے ۳۔۳؍ جبکہ فاسٹ بولر شرف الاسلام اور آف اسپنر نعیم حسن نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز میں اس وقت اچھی شروعات ملی جب بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل (۱۳؍ رن کے عوض ایک وکٹ) نے پہلے ہی اوور میں ہی محمود الحسن (۲؍ رن) کو آؤٹ کر دیا۔کیوی ٹیم کےکپتان ٹم ساؤدی نے بنگلہ دیش کے کپتان نظم الحسن شانتو (۱۵؍ رن) کو اننگز کے آٹھویں اوور میں کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ کروا کر بنگلہ دیش کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے روکنا پڑا۔ بنگلہ دیش نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ۱۵۰؍ رن سے جیتا اور اس کے پاس پہلی بار نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK